بند کریں
صحت صحت کی خبریں68برسوں سے پاکستان کی بجائے حکمران طبقہ اور انکے خاندان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 21/02/2015 - 22:42:51 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 21:33:51 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 20:55:12 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 20:25:58 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 19:39:02 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 19:10:35 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 18:34:06 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 17:21:22 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 16:32:12 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 15:58:19 وقت اشاعت: 21/02/2015 - 15:06:23

68برسوں سے پاکستان کی بجائے حکمران طبقہ اور انکے خاندان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں ‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بطور قوم ہمارا المیہ ہے کہ 68برسوں سے پاکستان کی بجائے صرف حکمران طبقہ اور انکے خاندان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں ، عوام اپنے حقوق اور اس ملک کی ڈوبتی نبض کو بحال کرنے کیلئے بیدار نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی مٹھی بھر اشرافیہ کے چنگل سے آزاد ی حاصل نہیں کر سکیں گی ۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ” تجربہ کار “ حکمرانوں کی ساری توجہ صرف ان منصوبوں پر مبذول ہے جن میں سے انہیں حصہ ملتا ہے جبکہ تعلیم ، صحت سمیت دیگر اہم شعبوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔حکمران تعلیم کے شعبے میں ترقی کا ڈھنڈورا تو پیٹتے ہیں لیکن اعدادوشمار اسکے برعکس ہیں ، پونے تین کروڑ بچے ایسے ہیں جنہیں سکول میں ہونا چاہیے لیکن وہ غربت کے باعث چائلڈ لیبر کرنے پر مجبور ہیں ۔

یہ کیسی گڈ گورننس ہے کہ مریض جو صحتیاب ہونے کیلئے ہسپتالوں سے ادویات لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اسکے استعمال سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی تحریک نے عوام کو شعور دیا ہے اب عوام کو عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا ، اگر عوام اب بھی بیدار نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی مٹھی بھراشرافیہ کے چنگل سے آزادی حاصل نہیں کر سکیں گی۔

21/02/2015 - 19:10:35 :وقت اشاعت