بند کریں
صحت صحت کی خبریںنواب شاہ ، منگنی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 35افراد کی حالت بگڑ گئی‘ ہسپتال منتقل ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 22/02/2015 - 16:54:33 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 16:09:32 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 14:37:00 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 14:37:00 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 14:04:41 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 13:55:37 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 13:38:00 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 13:20:17 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 13:06:41 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 13:05:11 وقت اشاعت: 22/02/2015 - 12:41:31

نواب شاہ ، منگنی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 35افراد کی حالت بگڑ گئی‘ ہسپتال منتقل

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) نواب شاہ میں شوگر مل کی رہائشی کالونی میں منگنی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے خواتین و بچوں سمیت 35افراد کی حالت بگڑ گئی‘ تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب نواب شاہ کی شوگر مل کی رہائشی کالونی میں منگنی کی تقریب میں چکن قورمہ سمیت دیگر ڈشز سرو کی گئی تھیں جنہیں کھانے کے بعد خواتین و بچوں سمیت 35 افراد کی حالت بگڑ گئی متاثرہ افراد کو نواب شاہ کے پیپلز میڈیل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضوں کو (کل) پیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

22/02/2015 - 13:55:37 :وقت اشاعت