بند کریں
صحت صحت کی خبریں مسلم لیگ(ن) کی ورکر اور عوام کش پالیسیاں اور تحریک انصاف کی ڈیرہ دوست پالیسیاں ہی مجھے مسلم ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/02/2015 - 20:33:20 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 20:26:10 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 20:22:57 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 19:32:31 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 18:52:29 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 17:32:46 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 17:12:01 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 15:11:01 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 14:19:04 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 13:38:48 وقت اشاعت: 24/02/2015 - 11:30:02

مسلم لیگ(ن) کی ورکر اور عوام کش پالیسیاں اور تحریک انصاف کی ڈیرہ دوست پالیسیاں ہی مجھے مسلم لیگ سے تحریک انصاف میں لانے کا باعث بنیں

مسلم لیگ(ن) کے سابق ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمود حسین بخاری کا بیان

ڈیرہ اسما عیل خان (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)مسلم لیگ(ن) کے سابق ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمود حسین بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی ورکر اور عوام کش پالیسیاں اور تحریک انصاف کی ڈیرہ دوست پالیسیاں ہی مجھے مسلم لیگ سے تحریک انصاف میں لانے کا باعث بنیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کا رویہ مسلم لیگی قیادت کے رویہ سے برعکس ہے، علی امین خان نہ صرف ڈیرہ اسما عیل خان کے لیئے ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں بلکہ ورکروں کو بھی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) میں نہ تو ورکروں کے ساتھ کوئی مخلص ہے اور نہ ہی ڈیرہ اسما عیل خان کے ساتھ، انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ(ن) کو ڈیرہ اسما عیل خان کا نجات دہندہ تصور کیا تھا مگر یہاں ڈیرہ اسما عیل خان کے ساتھ مرکز کی جانب سے زیادتیاں ہو رہی ہیں، قیادت صوبائی سطح کی ہو یا ضلع کی وہ نااہل اور مفاد پرست ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگی ورکروں کی اکثریت تحریک انصاف میں دھڑا دھڑ شمولیت اختیار کررہی ہے۔

24/02/2015 - 17:32:46 :وقت اشاعت