سبی ،پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام اپنا رول ادا کریں ، ڈپٹی کمشنر سبی

بدھ 25 فروری 2015 19:30

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام اپنا رول ادا کریں پولیو مہم میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بلا خوف وخطر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ والدین اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنانے اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے اپاہج ہونے سے بچائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے علماء کرام اور میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام میں پولیو کے حوالے سے شعوربیدار کریں ۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق سبی میں قومی پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا محکمہ صحت کے اہلکار سبی میں ہر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر میاں منظور نے سبی میں پولیو مہم کے حوالے سے کہ سبی کی دو تحصیلوں میں پولیو مہم کے دوران 38595پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قظرے پلا ئیں جائیں گے ضلع سبی کی دوتحصیل سبی لہڑی اور کٹ منڈائی سانگان بابرکچھ کی 19یونین کونسل میں موبائل (132)ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ ریلوے اسٹیشن منی بس اڈہ کوئٹہ وتلی ڈھاڈر ویگن اڈہ ، بائی پاس ٹول پلازہ ناڑی پل سمیت 19فکسڈ پوائنٹس اور 35ٹرانزٹ پوائنٹس پرپولیو ٹیم پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے پولیو مہم میں 14ڈاکٹرز 19زونل سپروائزر29ایر یا انچارج اور29موٹر سائیکل ایریا انچارج مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف اقدامات کئے گئے ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی کسی صورت کسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔

قومی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ کی ہدایت پر سبی میں (آج) سے شروع ہونے والی قومی پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کی نگرانی میں مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں تاکہ وہ پولیو ٹیموں کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کا بھی جائز ہ لیں سکیں جبکہ سبی میلے کے انعقاد کے باعث پولیو مہم منسوخ کی گئی تھی تاہم سبی میلے کے تاریخ میں تبدیلی کے بعد ضلع سبی میں پولیو مہم 25 فروری سے شروع کی جائے گی جو 27 فروری تک جاری رہے گی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی