پشاور،راشد شہید فاوٴنڈیشن کی جانب سے پرائمری ہیلتھ کانفرنس بلانے کا فیصلہ

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)راشد شہید فاوٴنڈیشن کی جانب سے پرائمری ہیلتھ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ راشد شہید فاوٴنڈیشن کے بورڈ آف ڈائیریکٹر کا ایک اہم اجلاس ہیلتھ کے حوالے سے باچا خان مرکز میں منعقد ہوا جس کی صدارت تبسم شمس نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر سید الرحمان ، میاں زبیر، شگفتہ ملک ، ڈاکٹر میاں افتخار حسین ، اور صفدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہیلتھ کئیر کانفرنس کے حوالے سے ڈاکٹر سید الرحمان نے ممبران کو بریفنگ دی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں راشد شہید فاوٴنڈیشن کی جانب سے پرائمری ہیلتھ کانفرنس کے بلانے کا فیصلہ کیا گیاجس میں ملکی اور بین الاقوامی ادارے شرکت کرینگے اور ہیلتھ کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے جائینگے ۔

Your Thoughts and Comments