المصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ کے تحت ہونٹ وتالوکٹے افرادکا فری پلاسٹک سرجری کیمپ ،100سے زائدمریضوں کا معائنہ کیا گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 15:11

مظفر آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)المصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ کے زیراہتمام ہونٹ وتالوکٹے افرادکا فری پلاسٹک سرجری وفالواپ کیمپ کا انعقاد،ایک سوسے زائدمریضوں کا معائنہ، 30سے زائدمریضوں کوآپریشن کیلئے سلیکٹ کرلیاگیا،ماہرڈاکٹرعاطف رضا‘شہزاداحمدنے مریضوں کامعائینہ کیا۔المصطفیٰ کے ترجمان کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اورکلیپ ٹرسٹ پاکستان کے زیراہتمام المصطفیٰ کمپلیکس سینٹرل پلیٹ میں ہونٹ وتالوکٹے افرادکافری پلاسٹک سرجری ا ورپلاسٹک سرجری فالواپ کیمپ کا انعقادکیاگیا۔

کیمپ میں دورونزدیک سے آنیوالے ایک سوسے زائدمریضوں کامفت طبی معائینہ کیاگیا۔کیمپ میں وہ مریض بھی شامل تھے جن کا قبل ازیں آپریشن کیاجاچکاہے‘ان کا فالوپ معائینہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

فالوپ مریضوں کی صحت یابی پر ڈاکٹرزنے اطمینان کااظہارکیا۔اس موقع پرالمصطفیٰ کے میڈیکل یونٹ نے بھی رضاکارانہ خدمات انجام دیں، 30مریضوں کو جن میں زیادہ تعدادہونٹ وتالوکٹے بچوں کی ہے‘کو آپریشن کے لئے منتخب کیاگیاہے۔

ان مریضوں کے آپریشن کلیپ ٹرسٹ کی جانب سے لاہورمیں قائم کلیپ ہسپتال میں کئے جائیں گے۔کلیپ ٹرسٹ کی جانب سے لاہورجانیوالے مریضوں اوران کے ورثاء کو مظفرآبادسے ٹرانسپورٹ اوررہائش ودیگرتمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے اور مریضوں کو کامیاب آپریشن کے بعد واپس مظفرآبادپہنچایاجاتاہے۔28فروری کو لگائے گئے فری پلاسٹک سرجری کیمپ کے موقع پر المصطفیٰ کے صدر عتیق احمدکیانی، نائب صدرواجدشاکر،سیدطارق خورشیدگیلانی،سید نوید بخاری ، محمدرفیق کیانی،محمداشراف مصطفائی،سیدمنظورحسین ودیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے صدرعتیق احمدکیانی نے کہاکہ مرجھائے ہوئے چہروں پرمسکراہٹوں کی بہاردیکھ کر دل باغ باغ ہورہاہے‘اللہ کریم اوراس کے پیارے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاخاص فضل واحسان ہے کہ ہمیں اس نیک مشن کے لئے چن رکھاہے،ہم معاشرے کے محروم افرادکوخوشیاں لوٹانے کیلئے جس حدتک ممکن ہوااپناکرداراداکرتے رہیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ ہونٹ وتالوکٹے بچے،بچیاں ،مردوخواتین قابل علاج ہیں‘والدین کو چاہئے کہ وہ ان کے علاج کے لئے المصطفیٰ سے رابطہ کرسکتے ہیں،ہم اپنے محدودوسائل کے باوجودایسے افرادکو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کافریضہ انجام دیتے رہیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ بچوں کے ورثاء کاکہناتھاکہ المصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ ان کے لئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہیں‘ان اداروں نے جس طرح خدمت انسانی کا مشن شروع کررکھاہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی،ان کہناتھاکہ ہماری توقعات سے بھی زیادہ بہتراندازسے بچے صحتیاب ہوئے ہیں،پہلے ہم اپنے ان بچوں کو چھپاکررکھتے تھے مگراب توہماری خوشیوں کی کوئی انتہاء نہیں ہے۔

مریضوں کے ورثاء کی خوشی سے نمناک آنکھوں کے ساتھ لبوں پرالمصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ کے لئے دعائیں مچل رہی تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو