ایم کیوا یم کے دو امیدواران نگہت حنا مرزا اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب، نائن زیرو پر عظیم الشان جشن،

ایک پختون کا ایم کیوا یم سے بحیثیت سینیٹر انتخاب ایم کیوا یم کوایک طبقے اور قومیت کی جماعت کہنے والوں کے منہ پر تمانچہ ہے ، سینیٹر بیریسٹر محمد علی سیف

ہفتہ 28 فروری 2015 22:36

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد دو امیدواران نگہت حنا مرزا اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب ہونے پر ایم کیوا یم کے زیر اہتمام الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر ہفتہ کی شام عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز ڈاکٹر نصرت شوکت اور کہف الوریٰ نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمرا ہ نومنتخب سینیٹرز بیرسٹر محمد علی سیف اور نگہت حنا مرزا کا نائن زیرو آمد پر استقبال کیا اورانہیں الطاف حسین کی جانب سے ہار پہنائے۔

جشن میں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان اور خواتین و بچو ں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور حق پرست سینیٹرز کی نائن زیرو آمد پر گلاب کی پتیاں نچھاور کرکے انکا پرتپا ک استقبال کیااور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے دونوں حق پرست سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم ملک کی تمام زبانیں بولنے والوں کی قومی جماعت ہے اور الطاف حسین کی خواہش ہے کہ ایم کیوا یم کے پلیٹ فارم سے ملک کے ہر علاقے اور زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ منتخب ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اورایم کیوا یم نے ایک غیور پشتون بیرسٹر محمد علی سیف کو ٹکٹ دے کر اپنے اس نظریے کو شعور ی طور پر ثابت کر دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نے ہمیشہ میرٹ کی بالادستی کو پروان چڑھایا ہے ۔انہو ں نے امید کا اظہار کیاکہ بیرسٹر محمد علی سیف الطاف حسین کے معیار پر پورا اُترتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ایم کیوا یم اوورزسیز سے تعلق رکھنے والی نو منتخب سینیٹر نگہت حنا مرزاکو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ انکو سینیٹ انتخابات میں منتخب کرکے ایم کیوا یم نے ثابت کردیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ملک کی ترقی میں کردار اداکرنے کیلئے نمائندگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے جنرل الیکشن میں بھی ایم کیوایم شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحکام اور ترقی کا واحد راستہ قومی یکجہتی و اتحاد میں ہے۔ نو منتخب حق پرست سینیٹر بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میں جنا ب الطاف حسین کا شکر گزار ہوں اور انشاء اللہ ایوا ن میں غریب و مظلوم عوام کی خدمت کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دیکر مجھ سمیت ایک ایک پختون پر احسان کیا ہے اور مجھ سمیت میری قوم تمام عمر الطاف حسین کے اس احسان کا شکریہ ادا کرتی رہے گی اور انشاء اللہ الطاف حسین کی تحریک تمام تر ظلم کے باوجود چمکتی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم حق پرست شہداء اور جہد مسلسل کرنے والوں کی جماعت ہے اور انشاء اللہ شہداء کے لہو کے صدقے میں یہ تحریک کبھی نہ ختم ہوگی اور نہ ظلم کے مقابلے سر جھکائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج میرا بحیثیت سینیٹر انتخاب ہر اس شخص کے منہ پر تمانچہ ہے جو ایم کیوا یم کو صرف ایک طبقے اور قومیت کی جماعت سمجھتا ہے ، جب میں نے ایم کیوا یم سے تعلق جوڑا تو مجھے کہا گیا کہ ایم کیوا یم میں کیوں جاتے ہوکسی اور جماعت میں چلے جاوٴ لیکن میں نے ایم کیوا یم کو منتخب کیا جو کہ ایک منظم تحریک ہے ۔

نو منتخب حق پرست سنیٹر نگہت مرزا حنا نے کہا کہ میں الطاف حسین کی بے حد شکار گزار ہوں اور انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل بھی الطاف حسین نے مجھے پارلیمان میں بھیجا تھا جب میں نے عوام کی خدمت کیلئے بلا خوف و خطر اپنی آواز بلند کی تھی انہوں نے الطاف حسین کیلئے لکھی گئی اپنی نظم کے چند اشعار بھی پیش کئے اور تحریک کے حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی