زیادہ سونے والی خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی!!!

اتوار 1 مارچ 2015 14:10

زیادہ سونے والی خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی!!!

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) طبی ماہرین عام طور پر نیند کی کمی کو صحت کے مسائل کے ساتھ منسلک کرتے ہیں اور ہر بالغ مرد و عورت کو 8 گھنٹے کی نیند کا مشورہ دیتے ہیں لیکن نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 8 گھنٹے سے زیادہ کی نیند سے دماغ کو سنگین نقصان پہنچتا ہے اور اس سے فالج کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔ صحت سے متعلق غیر ملکی جریدے ”میڈیکل جرنل نیورولوجی“ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ‘یونیورسٹی آف کیمبرج’ اور ‘واروک یونیورسٹی’ کے محققین نے 10 برس تک 42 سے 81 برس کے درمیانی عمر کے 10 ہزار افراد کی نیند اورفالج کا شکار ہونے والے افراد کے درمیان تعلق تلاش نیند کے دورانیہ اور اسٹروک کے خطرے کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا۔

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر 10 میں سے 7 افراد 6 سے 8 گھنٹے جبکہ ایک 8 گھنٹے سے زائد نیند لیتا ہے، بڑی عمر کے افراد 6 گھنٹے سے کم سوتے سوتے ہیں۔ 6 سے 8 گھنٹے سونے والے افراد کے مقابلے میں جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے تھے ان میں 10 برس کے عرصے کے دوران 46 فی صد فالج کے خطرے میں اضافہ ہوا۔ جو لوگ رات میں 6 گھنٹے سے کم سوتے تھے ان میں فالج کا خطرہ میں 18 فی صد اضافہ ہوا۔ماہرین نے جب خواتین اور مردوں کو الگ کرکے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ 8 گھنٹے سے زائد نیند لینے والی خواتین میں فالج کا خطرہ 80 فی صد تک بڑھ جاتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی