وزیراعلیٰ ہیلتھ روڈمیپ کے تحت انقلابی اقدامات کا آغاز ہوگیا‘ خواجہ سلمان رفیق

بنیادی مراکز صحت، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کو 100فیصد فنکشنل کر دیاجائے گا‘ مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب

اتوار 1 مارچ 2015 15:20

لاہور( اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015 ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے جامع پروگرام پنجاب ہیلتھ کیئر ریفارمرز روڈ میپ پر عملدرآمد شروع کر دیا گیاہے،اس پروگرام کے تحت مریضو ں کو اعلی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی ، ڈاکٹروں کو ان کے ڈیوٹی کے مقامات کی مناسبت سے تنخواہوں کی ادائیگی، ڈاکٹروں کی تقرری ،ہسپتالوں اور مراکز صحت کی حالت اورڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے ، ادویات ،آلات و مشینری کی فراہمی سمیت متعدد دیگر اقدامات شامل ہیں۔

مشیرصحت پنجا ب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبے میں وزیراعلی پنجاب کے صحت عامہ کے اس خصوصی پروگرام پراب تک ہونے والی پیش رفت ، وزیراعلی کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات ،مختلف امور کے بارے میں مقررہ اہداف اوران کی تکمیل کے لئے معینہ مدت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز سیکرٹری صحت جواد رفیق ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید، ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال،پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر محمد عمر، راولپنڈ ی ،اٹک ، جہلم ، چکوال کے ڈی سی اوز، ای ڈی اوزہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ تحفظ صحت عامہ کے اس پروگرام میں تمام بنیادی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب نے اعلی سطح پر ماہرین کی آرا ، زمینی حقائق اور طبی ضروریات کے ساتھ ساتھ مراکز صحت کے جغرافیائی حالات اور دور دراز مقامات پر واقع ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے لئے خصوصی مراعات کے پیکجز کی منظوری دی ہے اور ان عوامل کے سدباب کے اقدامات کو بھی مدنظر رکھ کر پالیسی ترتیب دی گئی جن کی وجہ سے بعض دشوار گزار علاقوں میں ماضی میں ڈاکٹروں خصوصاً سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

صوبائی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے کہا کہ چیف منسٹر روڈ میپ برائے پرائمری ہیلتھ کیئر میں بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی ، ادویات کی فراہمی ، آلات کی درستگی اور ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر تقرری کے لئے گائیڈ لائنز پر عملدآمد کو تیز کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ضلعی و ڈویژنل انتظامی سربراہوں اور ہیلتھ افسران کی نگرانی میں تقرریوں ، خریداری اور تعمیراتی کاموں کی بلا تاخیر تکمیل کے لئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے گئے ہیں اور مختلف سطح پر ہیلتھ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

کمشنر راولپنڈی نے ڈویژن کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ہیلتھ سے کہاکہ وہ اپنے اضلاع میں تمام ضروری اقدامات بروقت اٹھا کر صحت کے شعبے میں بہتری کی کاوشوں کو کامیاب بنائیں۔ اجلا س کے دوران ڈینگی ، خسرہ اور پولیو پر قابو پانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی