پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے انسدادپولیوکے قطرے پلانے سے انکار پر 471افراد کو گرفتار کرلیا

پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے انسدادپولیوکے قطرے پلانے سے انکار پر 471افراد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے انسدادپولیوکے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے 471افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود نے شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد کرکے پولیس 471افراد کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مزید ایک ہزار گرفتاریوں کے بھی احکامات جاری کردئیے ،،واضح رہے کہ پشاور کے مضافاتی علاقوں میں بعض والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

Your Thoughts and Comments