وسائل سے مالا مال پاکستان کو ہردور میں برسر اقتدار آنے والے حکمران طبقے نے لوٹاہے،بیرونی قرضوں کے سہارے پر ملکی معیشت کوچلانے کی ناکام کوششیں ہورہی ہیں،حکومت نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو فری ہینڈدے رکھا ہے

امیر جماعت اسلامی پنجاب سید وسیم اخترکا مہنگائی میں روزافزوں ہوتے اضافے پر تشویش کا اظہار

منگل 3 مارچ 2015 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب سید وسیم اخترنے مہنگائی میں روزافزوں ہوتے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل،تمام موسموں اور بہترین محل وقوع سے نوازا ہے مگر بدقسمتی سے 67برسوں سے برسر اقتدار آنے والے حکمران طبقے نے مل کر اسے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

مقام صدافسوس ہے کہ عوامی خدمت کے دعویداروں نے ایک طرف اللوں تللوں کوجاری رکھاہواہے تودوسری جانب دنیا کو پاکستانی قوم کی حالت زار دکھاکرکشکول لئے گھومتے پھررہے ہیں۔بیرونی قرضوں کے سہارے ملکی معیشت کوچلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت وقت کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت آج ہر پاکستانی 80ہزار روپے کامقروض ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

امیر اور غریب کے لئے علیحدہ علیحدہ قانون ہیں۔ایک طرف سرمایہ دار،جاگیردار،وڈیرے اور بیوروکریٹ اربوں روپے قرض لے کر معاف کروالیتے ہیں تو دوسری جانب کسی غریب کاچند ہزار کاقرضہ وصول کرنے کے لئے اس کی عمربھر کی جمع پونجی کوقرقی کردیا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی جڑوں کوکرپشن کے ناسورنے کھوکھلا کردیا ہے۔انسداد کرپشن کے تمام ادارے عضومعطل بن کررہ گئے ہیں۔

لوٹ مار کا ایک لامتناعی سلسلہ اوپرسے نیچے تک جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام الناس کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔گندم کی قیمت میں فی من 400روپے تک اضافہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمران عوام کے منہ سے روٹی کاآخری نوالہ بھی چھین لیناچاہتے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملاً غیر فعال ہوچکی ہیں۔حکومت نے ناجائز فروش،گران فروش اور ذخیرہ اندوز مافیاکومذموم سرگرمیوں کے لئے فری ہینڈ دے رکھا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی