بند کریں
صحت صحت کی خبریںصدر گوگیرہ،گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑوں کے وار کر کے ہمیشہ کے لیے ابدی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 03/03/2015 - 22:58:52 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 22:34:52 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 22:18:54 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 21:14:55 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 21:01:12 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 21:01:12 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 20:31:41 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 19:33:37 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 19:22:43 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 19:20:31 وقت اشاعت: 03/03/2015 - 18:51:29

صدر گوگیرہ،گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑوں کے وار کر کے ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سلا دیا

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑوں کے وار کر کے ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سلا دیا ملزم بھائی وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اہل خانہ نے پولیس کاروائی سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی بلاک اوکاڑہ کے رہائشی ذوہیب اقبال کا اپنے بڑے بھائی حسنین کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا رات گئے ذوہیب اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا اس دوران اس کا بڑا بھائی حسنین کمرے میں داخل ہوا اور کمرے میں سوئے اپنے چھوٹے حقیقی بھائی ذوہیب کے سر پر ہتھوڑوں سے وار کر کے اس کو لہو لہان کر دیا جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

وارادت کے بعد حسنین موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ذوہیب کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا بعد ازاں مقتول ذوہیب کے اہل خانہ نے عدالت میں بیان دیا کہ قاتل زوہیب کا ذہنی توازن درست نہ ہے اس لیے کوئی قانونی کاروائی نہیں کروانا چاہتے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی ۔

03/03/2015 - 21:01:12 :وقت اشاعت