صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لارہی ہے، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بھی مفت اور معیاری علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں،

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی کارکنوں سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 22:58

مچھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لارہی ہے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بھی مفت اور معیاری علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومت پسماندہ اضلاع کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے پر عظم اور کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مچ میں نصیرآباد اور سبی ڈویثرن کے تفصیلی دورے کے بعد نیشنل پارٹی مچ کے کارکنوں سے مچ میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی کمیٹی کے ممبران عبدلرسول بلوچ ، چنگیز حئی بلوچ عبدالصمد رند و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا دیہی علاقوں میں بھی ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کرنے کا پابند بنایا گیا ہے غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کیجائے گی اقتدار سے زیادہ عوام کا مفاد عزیز ہے ہر صورت میں ساحل اور وسائل کا دفاع اور بلوچستان کے حقوق کا دفاع کریں گے مچ سول ہسپتال کے لئے ایمبولینس فراہم کی جائیگی اور عنقریب مچ کا تفصیلی دورہ کروں گا محکمہ صحت کے اداروں کا وزٹ بھی کروں گا اور مچ کے کارکنوں کو ٹائم بھی دوں گا انہون نے کہا کارکن پارٹی پروگرام کو نظریاتی اور شعوری بنیادوں پر پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروے کار لائیں اور مڈل کلاس قیادت ہی بلوچستان کے غصب شدہ حقوق حاصل کر سکتی ہے ماضی کی حکومتوں اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کا موازنہ بھی عوام خود کریں کرپشن بدعنوانی کمیشن اور بھتہ خوری کو خاتمے کے لئے ہمیں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے امن و امان پہلے سے کافی بہتر ہوا ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل غلام سرور بلوچ ، آرگنائزر غلام فاروق شاہوانی ، ڈپٹی آرگنائزر فضل محمد بلوچ نور بخش بلوچ ظہور تالپور ، مقصود احمد بلوچ بی ایس او کے رہنما حیات بلوچ سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی