حکومت نے 37 لاکھ ڈالر مالیت کی کی ویکسینز ضائع ہونے کے بعد محکمہ صحت کے دو افسران کو معطل کردیا

ویکسینز کے ذریعے پانچ بیماریوں کے خلاف تحفظ ملتا ہے ‘ مطلوبہ درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے تو ضائع ہوجاتی ہیں ‘حکام اقدام سے ویکسینز کی بہتر نگرانی کا موقع ملے گا ‘وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ

بدھ 4 مارچ 2015 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) حکومت نے 37 لاکھ ڈالر مالیت کی کی ویکسینز ضائع ہونے کے بعد محکمہ صحت کے دو افسران کو معطل کردیا ہے۔حکومتی افسران کے مطابق ان ویکسینز کے ذریعے پانچ بیماریوں کے خلاف تحفظ ملتا ہے اور اگر انہیں مطلوبہ درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے تو ضائع ہوجاتی ہیں۔حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر ثقلین احمد گیلانی نے بتایا کہ غفلت برتنے پر دو افسران کو معطل کردیا گیا ہے تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیشن بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تراڑ نے نے واقعے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے ویکسینز کی بہتر نگرانی کا موقع ملے گا۔انہوں نے عندیہ دیا کہ ویکسینز محکموں کے درمیان تنازعات کی وجہ سے ضائع ہوئیں بظاہر کسی نے جنریٹر نے جنریٹر ایندھن بچانے کیلئے بند کردیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر رپورٹ بناکر عوام کو آگاہ کیا جائیگا ‘ نصف سے زائد ویکسینز ابھی بھی استعمال کے قابل ہیں۔

یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10 میں سے ایک بچہ اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل ہی انتقال کرجاتا ہے ‘ زیادہ تر بچے باآسانی علاج ہوجانے والی بیماریوں کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔گزشتہ سال ایک بین الاقوامی ایجنسی نے حکومت کی جانب سے پولیو مینجمنٹ کو تباہ کن قرار دیا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی