بھٹوشہید‘بے نظیربھٹوشہیدسے لے کرآصف زرداری اوربلاول بھٹو تک پی پی پی قیادت کی قوم اورملک کیلئے خدمات کاایک سلسلہ ہے ‘پاکستان وکشمیرکے محکوم ومظلوم طبقات آج بھی پی پی پی کواپنی طاقت سمجھتے ہیں‘بھٹوازم کے فلسفہ میں اپنی نجات سمجھتے ہیں‘بالادست قوتوں کی سازشوں کے باوجود پی پی پی آج بھی پاکستان اورآزادکشمیرکے اندرمضبوط سیاسی قوت ہے

آزادجموں کشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین کا عوامی سیاسی وجیالوں کے وفودسے خطاب

بدھ 4 مارچ 2015 14:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آزادجموں کشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ بھٹوشہید،بے نظیربھٹوشہیدسے لے کرمردحرآصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو تک پی پی پی قیادت کی قوم اورملک کے لیے خدمات کاایک سلسلہ ہے پاکستان وکشمیرکے محکوم ومظلوم طبقات آج بھی پی پی پی کواپنی طاقت سمجھتے ہیں اوربھٹوازم کے فلسفہ میں اپنی نجات سمجھتے ہیں بالادست قوتوں کی سازشوں کے باوجود پی پی پی آج بھی پاکستان اورآزادکشمیرکے اندرمضبوط سیاسی قوت ہے چیئرمین بلاول بھٹونوجوانوں کے قائداوررہبرہیں میرپور کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی فتح حاصل کریگی آزادکشمیراورپاکستان میں مفاداتی ٹولہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پراکھٹاہورہاہے اورتحریک انصاف کی سیاست کوبھی پراگندہ کررہاہے پی پی پی میں سے کسی کے جانے سے بھٹوکی تحریک پرکوئی فرق نہیں پڑے گابلاول بھٹوجب ملک گیردورہ کرینگے تومخالفین کوکسی جگہ ٹھکانہ نہیں ملے گاکشمیرکاز کے لیے بھٹوشہیدوبے نظیربھٹوشہیدنے گرانقدرخدمات سرانجام دیں چیئرمین بلاول بھٹونے کھل کرمسئلہ کشمیرپربھارت کوللکارا،پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام خطہ کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم نے آزادکشمیرکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیاہے حکومت مدت پوری کریگی پارٹی جیالے بھٹوازم کاپرچم مضبوطی سے تھامے رکھیں پیپلزپارٹی کے اندرکارکن کی عزت ہے مزدور،کسان،طلباء اورعام طبقات کاپلیٹ فارم ہی پیپلزپارٹی بنتاہے ترقی پسندوروشن خیال عوام دوست قوتیں پیپلزپارٹی ہی کوملک کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی پی پی قیادت نے جمہوریت کے استحکام کے لیے پاکستان میں نوازشریف حکومت کاساتھ دیااوردھرنوں کی سیاست کوناکام بنایاآج دھرنے دینے والے کہیں نظرنہیںآ رہے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوٹلی کے دوران عوامی سیاسی وجیالوں کے وفودسے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ خطہ کے اندرمسئلہ کشمیرہی وہ واحدسلگتی ہوئی چنگاری ہے جس کے شعلوں کی لپیٹ میں پوراجنوب مشرقی ایشیاء کاخطہ آسکتاہے پاکستان وبھارت کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہی مسئلہ کشمیرہے پاکستان کی ماضی کی اورموجودہ سیاسی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیارکیاپی پی پی قیادت مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ہمیشہ کرداراداکرتی رہی بھٹوشہید وبے نظیربھٹوشہیدنے مسئلہ کشمیرپرہمیشہ دلیرانہ موقف اختیارکیاان سے بھی دوقدم آگے بڑھ کرہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹونے ساراکشمیربھارت سے لینے کااعلان کرکے بھارتی سیاسی وفوجی قیادت کی نیندیں حرام کردیں انہوں نے کہاکہ پاکستان نازک دورسے گزررہاہے اس وقت ساری قیادت اورقوم کوپاک فوج کے ساتھ متحدومنظم ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے ناسورکی جڑکواکھاڑپھینکاجائے پی پی پی جیالے ملک اورقوم کی حفاظت وتحفظ کے لیے اپناکرداراداکریں انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہماراشعارہے ساڑھے تین سالہ عرصہ اقتدارکے دوران آزادکشمیرکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیاہے معاشرہ کے تمام طبقات کی فلاح وبہبودکے لیے پیپلزپارٹی حکومت نے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے ہیں2016میںآ زادکشمیرکے انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپرعوام فیصلہ کرینگے ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے بھی انقلابی کام کیے ہیںآ ج خطہ کے اندر میڈیکل کالجز،یونیورسٹیزاورکیڈٹ کالجزقائم ہوچکے ہیں جس کاکریڈٹ پیپلزپارٹی کوجاتاہے میرپورمیں ملٹری کالج کے قیام کے لیے ہزاروں ایکڑرقبہ مختص کردیاگیاہے ان اداروں میں ہمارے خطہ کے سپوت تعلیم حاصل کرینگے اوروہ اچھے شہری بن کرملک وقوم کی خدمت کرینگے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی