پولیو مہلک ،لاعلاج مرض ہے ،والدین کی معمولی سی کوتاہی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے،جاوید اختر محمود

جمعرات 5 مارچ 2015 17:15

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسرجاوید اختر محمودنے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے والدین کی معمولی سی کوتاہی ان کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے،بچو ں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ہم انہیں زندگی بھر کی معزوری سے بچانے کیلئے ہم سب کو مشترکہ طو رپر کاوشیں کر نا ہو ں گی ،آج کے یہ ننے بچے کل کے نو جو ا ن ہیں اورپا کستان کاقومی سرمایہ ہیں، ،اس لیے والدین اپنے بچوں کے محفوط مستقبل کی خاطر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے 16مارچ سے شروع ہونے والی تین ر روزہ پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ،اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹراسراج الدین شا، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالعزیز، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر آصف ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفسیر کے نمائند ے الطاف حسین ، ای ڈی ا وایجو کیشن چو ہد ری عبد المتین ، محکمہ پولیس کے افسران ، محکمہ رو نیو ا کے فسران،پی آر ایس پی کے افسران سمیت دیگر ادارو ں کے افسران بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرجاوید اخترمحمو دنے کہا ہے کہ محکمہ پولیس لیڈی ہیلتھ سپر وائزر، لیڈیٴ ہیلتھ ورکر( پولیو ٹیموں ) کی سیکو رٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرے اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ادارے پولیو مہم کو قومی فریضہ کے طور پر انجام دیں اور پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائی علاقوں ‘ بھٹہ خشت اور خانہ بدوش آبادیوں کو خصوصی طو رپر فو کس کریں اور دشوار علاقوں میں بھی خصوصی طور پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی پولیو ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کریں انہوں نے کہاکہ اگر کسی علاقہ میں والدین پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کریں تو اس بارے میں فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن کودینے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتطامیہ کو بھی اس سلسلہ میں آگاہ رکھا جائے ، اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے3لاکھ 6ہزار248 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے اس مقصد کے لیے701ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں ،جن میں سے 557 مو بائل ٹیمیں گھر گھر جا کر 41ٹیمیں بس ،ویگن اسٹینڈز/اسٹاپس، ریلوے اسٹیشنز اور61ٹیمیں مختلف سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی ، ڈی سی او جاوید اختر محمو دنے کہا کہ محکمہ پو لیس پولیو ویکسین کے قطر ے پلانے وا لی ٹیمو ں کی سیکو رٹی کیلئے خصو صی اقدامات کر ے اوراس سلسلہ میں کو ئی دقیقہ فر و گذاشت نہ کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی