پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے نہ پلانے والوں کیخلاف مقدمے درج کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منقعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع گھوٹکی میں جو بھی شخص بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پینے دیگا ان کے خلاف کارِسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درجہ کرکے اسے گرفتار کیا جائے گا کیوں کہ پولیو وائرس کے خاتمہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو وائرس ملک سمیت دنیا بھر کے لیے بہت بڑا مسئلا بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ بین الالقوامی سطح پر پاکستانیوں کے اوپر سفر پابندیاں لگائی جارہی ہیں اس لیے تمام اداروں کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ ہمارا ملک پولیو وائرس سے پاک ہوسکے۔ انہوں نے ڈی۔ایچ۔او کو ہدایت دی کہ ضلع بھر میں ایک بچہ بھی پولیوکے قطروں سے محروم نہیں ہونا چاہیے اس حوالے سے وہ خود نگرانی کریں اس کے حوالے علاوہ فنگر مارکننگ کو بھی یقینی بنایا جائے تا کہ ڈبلیو۔

ایچ۔او کے نمائندگان کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت دی کہ وہ پولیو مہم کی نگرانی کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کو اعتماد میں لینے کی بھرپور کوشش کی جائے اور کوشش کے باوجود اگر کوئی نہ مانے تو ان کے خلاف مقدمے درج کروائیں ۔ قبل ازیں پولیو مہم کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف سومرو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران ضلع گھوٹکی میں پولیو کیس تصدیق نہیں ہوا جو کہ ایک کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 16 مارچ کو پولیو مہم شروع ہوگی جو کہ 18 مارچ تک جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران ضلع کے 3 لاکھ44 ہزار 806 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو