چھٹا اسلامک تھنک ٹینکس فورم اجلاس میں نئے نام ورلڈ اسلامک فورم پر اتفاق،اسلام آبادا علامیہ جاری، عالمی سیکرٹریٹ استنبول علاقائی سیکرٹریٹ کیلئے اسلام آبادمنتخب، ایکشن پلان کیلئے سینیٹر مشاہد حسین اور ترک ادارے کے سربراہ نامزد،صدر نے اسلامک ورلڈ استنبول ایوارڈز تقسیم کیے، آرمی چیف کی دہشتگردی کیخلاف نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ، سرتاج عزیز اور چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا اظہارِخیال ،رواں برس ستمبر میں مسلم وومن سمٹ کوالالمپور میں منعقد ہوگا ، اگلے فورم اجلاس کی میزبانی تہران کرے گا، سینیٹر مشاہد حسین سید

اتوار 8 مارچ 2015 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم ممالک کی اسلام آباد میں منعقدہ اسلامک تھنک ٹینکس فورم اجلاس میں بھرپور شمولیت کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک سے متعلقہ ایشوز کے حل کیلئے مسلم ممالک کے مابین باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے،انہوں نے اتوار کو چھٹے تھنک ٹینکس فورم آف اسلامک کنٹریز کے دوسرے دِن اسلام آبادا علامیہ کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تھنک ٹینکس فورم آف اسلامک کنٹریز کا نیا نام ورلڈ اسلامک فورم پر اتفاق ہوگیا ہے، جسکا عالمی سیکرٹریٹ استنبول جبکہ علاقائی سیکرٹریٹ کیلئے پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے اسلام آباد کومنتخب کرلیا گیا ہے، ورلڈ اسلامک فورم بجا طور پر مسلم ممالک میں بسنے والوں کی جاندار آواز ثابت ہوگا، ورلڈ اسلامک فورم کو قیام عمل میں لانے کیلئے ایکشن پلان کی تیاری کی ذمہ داریاں سینیٹر مشاہد حسین اور ترک ادارے تصام کے چیئرمین سلیمان سینسے کو سونپی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں،صدرپاکستان ممنوں حسین نے بطور مہمان خصوصی اسلامک ورلڈ استنبول ایوارڈز میں مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایوارڈ دیا گیا ۔ دوسرے دن کے اجلاس کی کاروائی کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے بھی اپنے خطاب میں مسلم امہ کو درپیش مسائل کو کلیدی اہمیت کا قرار دیتے ہوئے مشترکہ طور پر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی، انہوں نے مسلم ممالک کے دیگر ترقی یافتہ اقوام کے ساتھ جدید سائنس اور تعلیمی میدان میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے اختتامی سیشن سے اپنے خطاب میں مسلم ممالک کے مندوبین پر زور دیا کہ وہ مسلم ممالک کو آپس میں قریب لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مندوبین نے اجلاس میں مسلم ممالک کولاحق غیر روائتی خطرات، ڈیفنس اور سپیس انڈسٹری میں قریبی تعاون، انسانی سمگلنگ، نیوکلیئر پرولیفریشن سے متعلقہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، فورم رواں برس ستمبر میں کوالالمپور میں مسلم وومن سمٹ بھی منعقد کرے گا، جبکہ اگلے ورلڈاسلامک فورم کے اگلے اجلاس کی میزبانی کا شرف تہران کو حاصل ہوگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی