عملے کی غفلت کے باعث نیشنل ہیلتھ سروسز میں تیرہ لاکھ ڈالر کی ویکسین خراب ہوگئی

بدھ 11 مارچ 2015 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے سٹوریج روم میں 13 لاکھ ڈالر کی پانچ مہلک بیماریوں کے خلاف رکھی گئی ویکسین عملے کی غفلت کے نتیجے میں خراب ہوگئی ویکسین کے خراب ہونے پر تین جونیئر افسران کو معطل کردیا گیا وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذرائع کے مطابق سٹور روم میں تیرہ لاکھ ڈالر کی خراب ہونے والی ویکسین کی اطلاع ایک جعلی میل کے ذریعے سینیٹر عائشہ رضا فاروق کو دی گئی جعلی میل کی نقول عالمی ادارہ صحت، یونیسکو اور عالمی امداد دینے والے اداروں کو بھی ارسال کی گئی وزیراعظم پولیو پروگرام سیل کے فوکل پرسن جو کہ سینیٹر بھی ہیں انہیں یہ میل بائیس فروری کو نیشنل ایکسپینڈڈ پروگرام برائے امیونیزیشن کے منیجر رانا محمود کی جانب سے بھیجی گئی اس ہوالے سے جب سینیٹر نے رانا محمود سے پوچھا کہ ویکسین کیسے خراب ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کوئی علم نہیں رکھتے اور نہ ہی انہوں نے کوئی ایسی میل بھیجی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ جب سینیٹر اور ڈاکٹر محمود نے سٹور کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا تو سٹور روم میں پڑی ویکسین ٹیمپریچر نہ ہونے کے باعث خراب اور ویکسین کا رنگ تبدیل ہوچکا تھا ۔ وزارت ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ سٹور رم کا باہر والا پاور سوئچ آف تھا جس سے ائیر کنڈیشن کام نہین کر سکا اور ویکسین پڑی پڑی خراب ہوگئی۔ ویکسین خراب ہونے پر غفلت کے مرتکب افراد میں ایک سٹور کیپر ایک سب انجینئر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا وزارت ہیلتھ سروسز کے سیکرٹری ایوب شیخ نے کہا ہے کہ معاملے کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے کمیٹی میں جوائنٹ سیکرٹری عامر شیخ ، ہما قریشی اور ایڈوائزر مظہر نثار شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی