واشنگٹن ،ایبولا کا مریض این آئی ایچ اسپتال داخل، ’حالت تشویش ناک‘

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) صحت سے متعلق ایک امریکی کارکن، جو سیئرا لیون میں علاج کے فرائض انجام دیتے ہوئے ایبولا سے متاثر ہوگئے تھے، اْنھیں طبی امداد کے لیے میری لینڈ میں واقع ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)‘ اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر اْن کی حالت کو ’تشویش ناک‘ قرار دے رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ مریض جو سیئرا لیون میں ایبولا متاثرین کی رضاکارانہ طور پر طبی امداد کا کام کر رہے تھے، اْنھیں جمعے کی صبح ’این آئی ایچ‘ کی تنصیب میں لایا گیا، جس سے قبل اْنھیں خصوصی طور پر ایک چارٹرڈ طیارے میں واپس لایا گیا۔

یہ شخص محفوظ ماحول والے اس طبی مرکز میں قیام کریں گے، جو امریکہ میں اس انتہائی خطرناک وائرس کے علاج کا مرکز ہے۔

(جاری ہے)

این آئی ایچ اہل کاروں نے اس مریض کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہا، جو امریکہ میں ایبولا سے متاثرہ گیارہواں شخص ہے۔اس سے قبل، سیئر لیون میں کام کرنے والی برطانوی فوج کی طبی شاخ سے وابستہ ایک خاتون ایبولا زدہ ہوگئی تھیں، جنھیں برطانیہ بھیجا گیا تھا۔

اْن کے ہمراہ دیگر دو کارکن بھی تھے، جو اْن کے قریبی رابطے میں رہ چکے تھے۔علاوہ ازیں، نام ظاہر نہ کی گئی اِن فوجی خاتون کے علاوہ صحت سے متعلق اِن دو اضافی کارکنان کا سیئرا لیون میں طبی معائنہ کیا جارہا ہے، جن کا جمعے ہی کے روز انخلا کی توقع ہے۔جمعرات کو صحت کے عالمی ادارے نے بتایا کہ وائرس کے باعث 10000سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق گِنی، لائبیریا اور سیئرا لیون کیمغربی افریقی ملکوں سے ہے۔دسمبر 2013ء جب سے ایبولا نے اِن مغربی افریقی ملکوں کو متاثر کیا ہے، کم از کم 24340 افراد ایبولا سے متاثر ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی