بند کریں
صحت صحت کی خبریں موریتانی وزیر اقتصادیات کانفرنس کے دوران گہری نیند سوگئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/03/2015 - 16:58:55 وقت اشاعت: 14/03/2015 - 16:52:06 وقت اشاعت: 14/03/2015 - 16:48:56 وقت اشاعت: 14/03/2015 - 14:58:21 وقت اشاعت: 14/03/2015 - 14:38:57 وقت اشاعت: 14/03/2015 - 13:45:05 وقت اشاعت: 14/03/2015 - 13:32:40 وقت اشاعت: 13/03/2015 - 23:34:40 وقت اشاعت: 13/03/2015 - 22:48:49 وقت اشاعت: 13/03/2015 - 21:12:26 وقت اشاعت: 13/03/2015 - 21:07:55

موریتانی وزیر اقتصادیات کانفرنس کے دوران گہری نیند سوگئے

قاہر ہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)افریقی ملک موریتانیہ کے وزیراقتصادیات وخزانہ سیدی ولد التا مصر کے پر فضاء مقام شرم الشیخ میں گذشتہ روز منعقدہ اقتصادی کانفرنس کے دوران گہری نیند کے مزے لیتے رہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کانفرنس حال میں دیگرمہمانوں کے بیچ انہیں اپنی نشست پر سوتے دکھایا گیا ہے، جہاں ان کا سر اپنی بائیں جانب کو لٹکا ہوا ہے۔

نیند میں لی گئی ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے ہتھے بھی چڑھی ہے جس پر حسب معمول ملے جلے تبصرے جاری ہیں۔ بعض تبصرہ نگاروں نے تصویر پر مزاحیہ’کمنٹس‘ کیے ہیں جب کہ بعض نے وزیر موصوف کی نیند کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ آخر وہ ایک انسان ہی تو ہیں۔ پھر مسلسل کام اورسفر کی تھکاوٹ، کہیں توانہیں آرام کرنا تھا۔واضح رہے کہ سیدی ولد التاہ سنہ 2008ء سے موریتانیہ کے وزیراقتصادیات ہیں۔ ان کے اس منصب پر فائز ہونے کے بعد تین بار کابینہ تبدیل ہوچکی ہے مگر وہ اپنے عہدے پر پکے ہیں۔

14/03/2015 - 13:45:05 :وقت اشاعت