دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے‘ شہباز شریف،

دہشتگردی و انتہاپسندی کے خا تمے کیلئے بندوق کی گولی کے ساتھ تعلیم، صحت اور روزگار کی گولیاں بھی ضروری ہیں، دہشت گردی کے خلاف آخری جیت پاکستان اور 18 کروڑ عوام کی ہوگی‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی منتخب نمائندوں سے گفتگو

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:25

دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے‘ شہباز شریف،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ حکمت عملی سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، معصوم اور بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے عبرتناک انجام سے دوچار ہو رہے ہیں اورانہیں کہیں سر چھپانے کی جگہ تک نہیں ملے گی، دہشت گردی کے خلاف آخری جیت پاکستان اور 18 کروڑ عوام کی ہوگی۔

وہ یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے پولیس اور پاک افواج کے افسر اور جوان قوم کے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو ا ن کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کا ناحق خون بہانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔

قوم کا پختہ عزم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خا تمے کیلئے بندوق کی گولی کے ساتھ تعلیم، صحت اور روزگار کی گولیاں بھی ضروری ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اتحاد کی طاقت سے پاک دھرتی کو دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کا امن لوٹائیں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں شائستہ پرویز ملک، چوہدری اسدالرحمن اور عارفہ خالد پرویز شامل تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو