وہاڑی، ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)س ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے سزائے موت کے قیدی خوشی محمد کی طبیعت خراب ہو گئی جسے جیل اسپتال لایا گیا لیکن اس کی طبیعت نہ سنبھل سکی وہاں سے اسے ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خوشی محمد ولد چراغ دین انصاری کے 2 بیٹوں کے خلاف تھانہ صدر بوریوالہ میں مقدمہ درج ہے۔

Your Thoughts and Comments