جمعیت علماء اسلام کا کٹے ہوئے ہونٹوں کے مریضوں کیلئے تین روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کی جانب سے کٹے ہوئے ہونٹوں کے مریضوں کیلئے تین روزہ مفت طبی کیمپ قائم کیا جائے گا، مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع سانگھڑ کے امیر مولانا عبدالرحیم لغاری، مولانا طارق لغاری ودیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع سانگھڑ کی جانب سے 18 مارچ کو 3 روزہ کیمپ کٹے ہوئے ہونٹوں کے مریضوں کے آپریشن ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں کئے جائیں گے جو سول اسپتال سانگھڑ میں منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا اس طبی کیمپ کا خرچہ جمعیت اسلام کی جانب سے کیا جائے گا۔ ہمارا منشور غریب عوام کی خدمت کرنا ہے اور ہمیشہ غریب عوام کیلئے جدوجہد کی ہے

Your Thoughts and Comments