حکومت عوام کو صحت کی جدید اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے شعبہ کی مضبوطی پر خطیر وسائل خرچ کررہی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب ۔۔تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں ‘لاہو رمیں 100 نشستوں پر مشتمل نئے میڈیکل کالج میں نومبر سے کلاسیں شروع کر دی جائینگی ‘ ڈاکٹرز اور نرسیں مریضوں کیساتھ شفقت سے پیش آئیں ‘جنرل ہسپتال لاہو رمیں نئے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 3 اگست 2007 17:18

لاہور(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اگست 2007) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ حکومت عوام کو صحت کی جدید اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت کے شعبہ کی مضبوطی پر خطیر وسائل خرچ کررہی ہے اور صحت کے بجٹ میں سات گنا ریکارڈ اضافہ کیاگیاہے ۔صوبے کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ پنجاب بھر کے دیہی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیاجارہاہے ۔

ڈاکٹروں کو پرکشش تنخواہیں‘رہائش‘ پرائیویٹ پریکٹس اور دیگر مراعات کی فراہمی سے بنیادی و دیہی مراکز صحت میں 90 فیصد ڈاکٹرز اور نرسیں پہنچ چکے ہیں جس سے لوگوں کو دور دراز علاقوں میں بھی طبی سہولتیں مفت میسر آ رہی ہیں ۔ انہوں نے لاہو رمیں 100 نشستوں پر مشتمل نئے میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا جس میں نومبر کے مہینے سے کلاسیں شروع کر دی جائیں گی - ڈاکٹرز اور نرسیں مریضوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں اور حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تمام سہولتوں کی مریضوں کے لیے فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

ہم نے ڈاکٹروں کی بے جا معطلی کی پالیسی ترک کر کے انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کی ہیں تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فوری حاصل ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنرل ہسپتال لاہو رمیں پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد نئے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت چوہدری محمداقبال ‘ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالعلیم خان ‘ سیکرٹری صحت رئیس عباس زیدی ‘ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ مہر جیون خان ‘ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مبشر ‘ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر سجاد حسین اور جنرل ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عمر فاروق خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ حکومت صوبے بھر میں عالمی معیار کے نئے ہسپتال قائم کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز بھی بنایاجارہاہے جس کے لیے بجٹ میں فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے لیے فوری طورپر اراضی فراہم کی جائے تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال صوبائی دارالحکومت کا اہم ہسپتال ہے جو لاہور کی آبادی کے بڑے حصے کی ضروریات پوری کررہاہے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے اس ہسپتال کی ایمرجنسی صرف 12 بستروں پر مشتمل تھی جبکہ ہم نے ایمرجنسی کی استعداد 110 بستروں تک بڑھا دی ہے جس پر 20 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنرل ہسپتال میں پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بنایاجارہاہے جس پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں جس سے میڈیکل کے طلباء کو پوسٹ گریجوایشن اور سپیشلائزیشن کی سہولتیں میسر آئیں گی ۔

جنرل ہسپتال کی عمارت کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرا فیز زیر تکمیل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ساڑھے پانچ سال قبل مجھے ایک مریض کے علاج کے سلسلے میں جنرل ہسپتال آنا پڑا تو یہاں ایمرجنسی اور سی ٹی سکین کی ابتر حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعلی بننے کے بعد فیصلہ کیا کہ پورے صوبے میں صحت کی سہولتیں عام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی او رحکومت ایک مصمم ارادے کے تحت صوبے بھر کے عوام کو معیاری ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ ملتان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لوگوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح فیصل آباد اور وزیرآباد میں جدید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ان ہسپتالو ں میں بین الاقوامی ماہرین امراض قلب کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں اور یہ صوبے بھر کے لیے امراض قلب کے علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں 293 دیہی مراکز صحت میں راؤنڈ دی کلاک لیبر روم کی سروس کا آغاز کر دیاگیاہے ۔نرسوں کی تربیت کے نظام کو بہتر کیاگیاہے ۔ملتان میں برن سینٹر اور ڈینٹل کالج قائم کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور ‘ فیصل آباد ‘ راولپنڈی اور دیگرشہروں میں بھی برن سنٹرز بنائے جا رہے ہیں ۔حکومت جامع حکمت عملی کے تحت صحت کی سہولیات کا دائرہ کار صوبے کے دور دراز علاقوں تک پھیلا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ناگہانی آفات اور حادثات کی صورت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے شروع کیاگیا ریسکیو 1122 کا منصوبہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے اب اس کادائرہ کار صوبے کے دیگر بڑے شہروں تک پھیلایا جارہاہے ۔پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی سے دوسرے صوبے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ لاہو ر میں جدید ترین تدریسی سہولتوں سے مزین نیا میڈیکل کالج جنرل ہسپتال کے ساتھ منسلک ہو گا ۔

یہ کالج میڈیکل شعبے کو کوالیفائیڈ اور زیادہ تعداد میں ڈاکٹروں کی فراہمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے ٹیچنگ ہسپتال کے طورپر جنرل ہسپتال کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہو گا۔نئے ایمرجنسی بلاک میں سی ٹی سکین ‘ ایم آر آئی اور ہیماٹالوجی اینالائزر کی سہولتیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں جن سے لاہور کے علاوہ قصور‘ چونیاں او رملحقہ علاقوں کے لوگوں کو علاج کی سہولیات دستیاب ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت اس ہسپتال میں ڈائیلسز کے لیے 20 کمپیوٹرائزڈ مشینیں دی گئی ہیں او ریہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈائیلسز سنٹر بن چکا ہے ۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر سجاد حسین نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر وزیر صحت چوہدری محمد اقبال نے وزیراعلی پنجاب کو قرآنی آیات کی پینٹنگز جبکہ پروفیسر سجاد نے یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی