ملتان ‘سوائن فلو کے شبہ میں زیرعلاج مریض زندگی کی بازی ہار گیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)ملتان میں سوائن فلو کے شبہ میں نشتر اسپتال میں زیر علاج مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ملتان کے نواحی علاقہ تونسہ کے رہائشی سعید احمد کو تین ہفتے قبل سوائن فلو کے شبہ میں نشتر ہسپتال لایا گیا تھاجہاں پر بیس دن زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد متاثرہ نوجوان دم توڑ گیا ڈاکٹروں کے مطابق سعید احمد میں سوائن فلو کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

نشتر ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظہر الخالق کے مطابق نوجوان کی موسمی زکام کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔

Your Thoughts and Comments