ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی خاتمے کیلئے محکمہ صحت بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فاروق اعظم

جمعرات 19 مارچ 2015 18:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فاروق اعظم نے کہا ہے کہ ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی خاتمے کیلئے محکمہ صحت بھرپور کردار ادا کررہے ہیں24مارچ کو ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے منائینگے اور ٹی بی کیخلاف عوام کو آگاہ کریں گے بلوچستان میں ہر سال 20ہزار سے زائد ٹی بی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں ڈاکٹر امان اللہ بلوچ اور مرسی کور کے صوبائی کوارڈینٹر ڈاکٹر سعداللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہا کہ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان نجی شعبہ کے شراکت داروں کے ساتھ پورے صوبے میں سارا سال جاری رہنے والے آگاہی سرگرمیوں کو ورلڈ ٹی بی ڈے 24 مارچ کی مناسبت سے خاص ترتیب دے کر ان کا انعقاد کیا جاتا ہے صوبائی سطح پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد میڈیا کے اہلکاروں کی ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے سرگرمیوں میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے اسطرح کی تقریبات ضلع سطح پر بھی منعقد کی جائیں گی 30اضلاع میں جہاں لوگوں سے رابطے اور سماجی تحریک کی سرگرمیوں کا نفاذ کیا جائے گا ان تمام مقصد ٹی بی کی تحقیق اور علاج میں جدت کو فروغ دیا جائے اس تحریک ٹی بی کی روک تھام 2011/15 کے عالمی منصوبے کے نئے اور پر عزم مقاصد اور اہداف سیے ملی یعنی ٹی بی کیخلاف جنگ کو ٹی بی کے مکمل خاتمے کی طرف موڑنا ہے جس کا آغاز اکتوبر 2010میں سٹاپ ٹی بی پارٹنر شپ کے تحت کیا گیا اس نء منصوبے کے تحت پہلی مرتبہ ان چیزوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جن پر عمل کرنا لازمی ہے تاکہ تیز تر ٹی بی ٹیسٹ فوری علاج سہولیات اور مکمل طور پر موثر ویکسین ان افراد کیلئے ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ 2012کے قومی سروے کے مطابق بلوچستان میں سالانہ تقریباََ 20ہزار سے زیادہ نئے ٹی بی کے مریضوں کا اضافہ ہوتا ہے اور تقریباََ 40ہزار سے زیادہ ٹی بی کے مریض کسی بھی وقت موجود ہوتے ہیں ڈاٹس طریقہ سے علاج کے ذریعے عوام کو ان کے گھر کے قریب ٹی بی کا معیاری اور آسان علاج فراہم کرنا محکمہ صحت کا اہداف میں شامل ہے اس وقت صوبے کے 30اضلاع میں ٹی بی کے ڈاٹس طریقہ سے علاج کے تحت 100سے زیادہ مراکز صحت میں ٹٰی بی کے مریضوں کی تشخیص سے لے کر مکمل علاج تک سہولیات فراہم کی جارہی ہے 1998سے لیکر آج تک صوبے بھر سے صوبائی ٹی بی کنڑول پروگرام کے ذریعے 70ہزار سے زیادہ مریضوں کی نشاندہی اور علاج کیا جاچکا ہے صوبے میں ٹی بی تشخیص اور علاج کو عالمی ادارہ صحت کے جدید طریقوں پر استوار کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو