بھیرہ، پولیو قطرے پلانے والی ٹیم پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، خاتون سمیت دو اہلکار زخمی

جمعرات 19 مارچ 2015 19:47

بھیرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) گزشتہ روز محکمہ ہیلتھ کی پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر نامعلوم افراد نے آہلی امرہ میں اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجہ میں پولیو ٹیم کی شگفتہ ناز اور گل بند فاروق زخمی ہو گئے ۔ نامعلوم حملہ آوروں نے شگفتہ ناز کے خاوند محمد نصیر کے مو ٹر سائیکل پر بھی گولیاں برسائیں ۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ ورکر شگفتہ ناز اور میل ہیلتھ ورکر گل بند فاروق نے بتایا کہ وہ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی ڈیوٹی کر رہے تھے کہ اچانک ان پر موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ۔ متاثرہ پولیو ٹیم کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پہنچایا گیا پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بند ی کر لی ۔

اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرگودھا چوہدری محمد اسلم بھی بھیرہ پہنچ گئے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیو کے قطرے پلانے پر معمور ہیلتھ ورکر ٹیم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں ڈیوٹی کی ادائیگی سے باز رکھنے کی کوشش کی نامعلوم مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے محکمہ ہیلتھ اپنا فرض پورا کریگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی