دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کوہرصورت جیتناہوگا‘میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی تمام کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، علامہ راغب نعیمی، عطا ء محمد مانیکا ،ڈاکٹر مجاہد کامران،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ود یگرکامفتی اعظم پاکستان سیمینار سے خطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء ) صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پرہیں،موجودہ حکومت دہشت گردی سمیت تمام مسائل پرقابو پانے کیلئے کوشاں ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) وطن پاکستان کوایک اسلامی اورفلاحی ریاست بناناچاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں مفتی محمد حسین نعیمی کی 17ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ”مفتی اعظم پاکستان سیمینار“ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیراوقاف عطاء محمدمانیکا،رکن قومی اسمبلی پرویزملک ،پیرمنورحسین جماعتی،ڈاکٹر مجاہد کامران (وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی)صاحبزادہ محمدابوالخیرزبیرالوری،علامہ راغب حسین نعیمی،پیرسیدمحفوظ شاہ ،سہیل وڑائچ،نجم ولی،مظہربرلاس ،رؤف طاہر،اوریا مقبول جان،خالد حبیب الہی،جسٹس نذیر غازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ آمریت کیخلاف جنگ لڑی اورہردورمیں ظلم کیخلاف علم بغاوت بلندکیا۔دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کوہرصورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ہمیں بحیثیت قوم وطن عزیز میں دیرپاامن کے قیام اور مسائل کے حل کیلئے کردار اداکرناہوگا۔اسلام امن کادین ہے دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ۔شریف برداران کانعیمی خاندارن سے تعلق سیاسی نہیں بلکہ روحانی ہے۔

جامعہ نعیمیہ نے ہردورمیں امن اورمحبت کادرس دیا۔اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کیلئے جامعہ نعیمیہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔علماء ومشائح مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹرسرفرازحمدنعیمی کے امن مشن کوقوم تک منتقل کریں تاکہ وطن عزیزکودہشتگردی سے جلدنجات دلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امن کے لیے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہے ۔

دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ۔ حکومت وقت نے درودوسلام پر پابندی لگائی ہے اور نہ ہی لگائے گی۔ تاقیام قیامت وطن عزیز میں درودوسلام کے ترانے گونجتے ر ہیں گے۔موجودہ حکومت ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کرکے قائدکے خواب کوجلدشرمندہ تعبیرکرناچاہتی ہے۔محبت رسولﷺکے بغیردعوی ایمان نامکمل ہے،ناموس رسالتﷺکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔

مفتی محمدحسین نعیمیاورڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمی شہید نے ہمیشہ باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیا۔صوبائی وزیر اوقاف میاں عطاء مانیکانے کہا کہ اسلاف کی یا د میں صرف دن منانا کافی نہیں بلکہ ان کی عملی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں بھی لانا ضروری ہے۔ تا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ نعیمیہ گزشتہ سات عشروں سے دین متین کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

حالات جیسے بھی ہوں جامعہ نعیمیہ دہشت گردی کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔مفتی محمد حسین نعیمی علیہ الرحمہ اتحاد امت کے نقیب تھے ۔اتحاد امت کے لیے ان کی کوشش اور کاوش کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی علیہ الرحمہ نے ہمیشہ قوم کو امن اور محبت کا پیغام دیا۔

وہ مسلم امہ میں نفرت پھیلانے کے سخت خلاف تھے۔ڈاکٹر سرفراز نعیمی علیہ الرحمہ کی استحکام پاکستان کے لیے عظیم شہادت ملک پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی تمام کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کا غلبہ فروغ علم سے وابستہ ہے۔

جب تک مسلمان علمی طور پر مضبوط رہے۔ وہ دنیا پر حاکم رہے۔ علمی پستی نے مسلمانوں کو زوال کا شکار کیا۔اقوام عالم میں باوقار زندگی گزارنے کے لیے مسلمانوں کا علم و تحقیق کے میدان میں ترقی کرنا انتہائی ضروری ہے۔سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی ،استحکام اور اسلام کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی