بند کریں
صحت صحت کی خبریں امن پسند عوام کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خطرات کا نادانستہ طور پر سامنا ہے، پاکستان ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 22/03/2015 - 17:34:47 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 17:00:29 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 16:55:43 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 16:54:21 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 16:52:43 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 16:26:10 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 16:07:51 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:49:37 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:36:28 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 11:41:53 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 11:38:38

امن پسند عوام کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خطرات کا نادانستہ طور پر سامنا ہے، پاکستان کے وجود کو خطرہ لاحق کیا گیا ، اس چیلنج سے برسرپیکار ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،پاکستانی قوم اپنے بانیان سے کئے گئے اس عہد کی پاسداری کے لئے پرعزم ہے کہ وہ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی،قائد اعظم کے تصورات کے مطابق اخلاقیات پر مبنی نمائندہ تکثیریت کے پائیدارنظام پر پختہ یقین رکھتا ہوں، ترقی مخالف فرسودہ تصورات کے سخت خلاف ہوں، غیور مسلح افواج کی قابل قدر معاونت اورتمام سیاسی طبقہ ہائے فکر کی غیر مشروط حمایت کے ساتھ یقیناً خطرے کا باعث قوتوں پر قابو پا لیں گے، جلد تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے،حکومت پاکستان میں برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی

وزیراعظم نواز شریف کایوم پاکستان کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن پسند عوام کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خطرات کا نادانستہ طور پر سامنا ہے، پاکستان کے وجود کو خطرہ لاحق کیا گیا اور اس کے پاس اس چیلنج سے برسرپیکار ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،پاکستانی قوم اپنے بانیان سے کئے گئے اس عہد کی پاسداری کے لئے پرعزم ہے کہ وہ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی،قائد اعظم کے تصورات کے مطابق اخلاقیات پر مبنی نمائندہ تکثیریت کے پائیدارنظام پر پختہ یقین رکھتا ہوں، ترقی مخالف فرسودہ تصورات کے سخت خلاف ہوں، غیور مسلح افواج کی قابل قدر معاونت اورتمام سیاسی طبقہ ہائے فکر کی غیر مشروط حمایت کے ساتھ ہم یقیناً خطرے کا باعث قوتوں پر قابو پا لیں گے، جلد تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے،حکومت پاکستان میں برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے75 سال قبل اپنے لئے ایک آزاد مسلم ریاست کے حصول کے لئے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا تھا۔ ان کے محترم قائد نے قرار دیا کہ جنوبی ایشیاء کے مسلمان ہر لحاظ سے ایک آزاد قوم ہیں۔ انہوں نے سماجی انصاف، خود ارادیت اور برابری کے اصولوں کی بنیاد پر ایک الگ ریاست کے قیام کے لئے ولولہ انگیز جدوجہد کی قیادت کی۔

آزادی کی اس جدوجہد میں بے شمار اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا لیکن قائد اپنے واضح مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ مسلمان قوم نے قائداعظم کے پختہ عزم کی فراخدلی سے تائید و حمایت کی اور اس کے نتیجہ میں مسلمانوں کے لئے ایک آزاد وطن معرض وجود میںآ یا۔ قائد نے اپنے عوام کو ایک آزاد مملکت سونپتے ہوئے انہیں آئندہ نسلوں کے لئے اس کے تحفظ اور پاسبانی کی تاکید کی۔

22/03/2015 - 16:26:10 :وقت اشاعت