بند کریں
صحت صحت کی خبریں ثناء نے ادارے میں موجود تمام افراد سے فرداً فرداً ملاقات کر کے صحت بارے آگاہی حاصل کی ،اداکارہ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/03/2015 - 12:41:46 وقت اشاعت: 23/03/2015 - 17:30:19 وقت اشاعت: 23/03/2015 - 17:18:57 وقت اشاعت: 23/03/2015 - 17:18:57 وقت اشاعت: 23/03/2015 - 16:47:46 وقت اشاعت: 23/03/2015 - 14:41:11 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 18:49:08 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 17:34:47 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 17:00:29 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 16:55:43 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 16:54:21

ثناء نے ادارے میں موجود تمام افراد سے فرداً فرداً ملاقات کر کے صحت بارے آگاہی حاصل کی ،اداکارہ نے بچوں کو گود میں اٹھا لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) سہیل رانا آرٹ پروڈکشن کی جانب سے فلاحی ادار ے دارالسکون میں”23مار چ کے رنگ ثناء کے سنگ “میں میوزیکل پروگرام ،کوئز شو اور کھیلوں کے مقابلوں میں معذور افراد نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا ۔اس موقع پر فلم اسٹار ثناء کے ہمراہ ان کے شوہر فخر ،سوشل آرگنائزر سہیل رانا اورپیپلز پارٹی کے رہنماء اما ن اللہ مسعود بھی موجود تھے ۔

ثناء نے ادارے میں موجود تمام افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی او ر انکی صحت بارے آگاہی حاصل کی ۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس ادارے میں آکردلی سکون ملا ہے ،مجھے آئندہ بھی جب موقع ملا میں ان بچوں کیساتھ وقت گزاروں گی ۔اس موقع پر فلم اسٹار ثناء نے بچوں کے ساتھ خوب انجوائے کیا اور معصوم بچوں نے بھی اداکارہ سے خوب پیار کا اظہار کیا ۔ثناء نے ادارے کی ایڈمنسٹریٹر سسٹر روتھ سے بھی خصوصی ملاقات کی اوران کی خدمات کو سراہا ۔ میوزیکل شو کے دوران فنکاروں نے بھی معذور افراد کے ساتھ مل کر خوب انجوائے کیا ۔

23/03/2015 - 14:41:11 :وقت اشاعت