الخدمت فاؤنڈیشن صحت کے شعبے میں بھرپور کام کررہی ہے،عبدالشکور

منگل 24 مارچ 2015 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صحت کے مسائل سے آگاہ ہے اسی لیے صحت کے میدان میں بھرپور کام کررہی ہے تاکہ لوگوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سب آفس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ۔

اجلاس میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر حفیظ الرحمن‘ اسسٹنٹ سیکرٹری اعجاز اللہ خان‘ سیکرٹری الخدمت کراچی انجینئر عبدالعزیز ،عبدالوہاب‘ الخدمت ویمن ونگ کی ذمہ داران طلعت ظہیر‘ نویدہ انیس اور منور اخلاص نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس اورملک کو درپیش صحت کے موجودہ مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے پراجیکٹس کے لیے منصوبہ بندی کی گئی اس موقع پر اعجازاللہ خان نے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیر اسپتال MCHC تھر اور الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

عبدالشکور نے الخدمت کے تحت جاری تمام منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ کے منصوبوں کو منظم انداز میں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے‘ MCHC تھر اور گلشن حدید میں لوگوں کو ماں اور بچے کے لیے صحت کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے طول و عرض میں صحت کی سہولتیں پہنچانا چاہتے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی