بند کریں
صحت صحت کی خبریںتمام طبقات کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی کا حق ادا کریں گے ،خضدارکی تعمیر و ترقی کے لئے دستیاب ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/03/2015 - 22:33:24 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 21:15:02 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 21:00:07 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 20:54:34 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 20:50:00 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 19:59:27 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 19:59:27 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 19:37:26 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 18:43:00 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 18:43:00 وقت اشاعت: 24/03/2015 - 18:41:52

تمام طبقات کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی کا حق ادا کریں گے ،خضدارکی تعمیر و ترقی کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،چیئرمین آغا شکیل احمد درانی

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء)چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ تمام طبقات کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی کا حق ادا کریں گے خضدارکی تعمیر و ترقی کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ کوشش ہوگی کہ علاقے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرکے تمام شعبوں کو ترقی دی جائے ۔ تعلیم ، صحت و دیگر شعبوں سمیت اسپورٹس کے شعبے کو بھی ترقی دی جائے گی گراؤنڈز تعمیر کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے ضلعی جنر ل سیکریٹر ی میونسپل کارپوریشن کے ممبر سردار عزیز عمرانی ۔ سعید احمد زہری ۔ جاوید احمد سوز۔ عبدالوہاب عمرانی ۔شاہجہان عمرانی ۔ منیراحمد قمبرانی سمیت دیگر موجود تھے ۔ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ خضدار کے عوام کے فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادار ے بہتر انداز میں مقامی سطح پر عوام کی خدمت کرسکتے ہیں ۔ بلدیاتی ادار ، یونین کونسلز کے چیئرمین اور کونسلران کا عوام سے تعلق اور بہت زیادہ واسطہ رہتا ہے جو عوام کے مسائل و مشکلات کو ہر وقت دیکھتے اور سمجھتے ہیں ۔ بلدیاتی اداروں کے ذریعے گلی محلوں تحصیل ودیہاتوں کی آبادیوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں کی طرح کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے کوشش کریں گے کہ انہیں کھیلنے کے لئے اچھے اور معیاری میدان بنا کر دیں ۔ جس کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کریں گے ۔تمام طبقات کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی کا حق ادا کریں گے

24/03/2015 - 19:59:27 :وقت اشاعت