بند کریں
صحت صحت کی خبریں ایف بی آر کا قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والی دو شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی آر درج ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/03/2015 - 17:15:54 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 17:15:21 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 16:53:57 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 15:57:07 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 15:12:11 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 15:06:08 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 14:24:41 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 13:31:30 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 13:27:34 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 13:10:58 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 12:52:01

ایف بی آر کا قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والی دو شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی آر درج

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی خزانے کو پچیس کروڑ روپے کا ٹیکہ لگانے والی دو شوگر ملز کے ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ حسیب وقاص اور عبداللہ شوگر ملز دو ماہ سے ٹیکس چوری کر رہی تھیں۔ ایف آئی آر نمبر ایک بٹا دو ہزار پندرہ اور دو بٹا دو ہزار پندرہ کے مطابق دونوں شوگرملوں نے دسمبر دو ہزار چودہ اور جنوری دو ہزار پندرہ میں ایف بی آر کو جمع کروائی جانے والی ریٹرنز میں چینی کی قیمت مارکیٹ سے چار گنا کم ظاہر کر کے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں پچیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ایف آئی اے کے مطابق عبد اللہ شوگر ملز نے تیرہ کروڑ اور حسیب وقاص شوگر ملز نے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس چوری کیا۔ ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق دونوں شوگر ملز مالکان کے خلاف بلا امتیاز ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی

25/03/2015 - 15:06:08 :وقت اشاعت