بند کریں
صحت صحت کی خبریںشانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدداور زخمی افراد کو طبی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/03/2015 - 19:58:25 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 19:58:25 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 19:00:41 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 18:21:24 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 17:42:35 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 17:29:18 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 17:15:54 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 17:15:21 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 16:53:57 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 15:57:07 وقت اشاعت: 25/03/2015 - 15:12:11

شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدداور زخمی افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں،پی ٹی آئی کے رہنما عبدالمنیم خان کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالمنیم خان نے ضلعی انتظامیہ شانگلہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شانگلہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات آسمانی بجلی کے گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کرنے اور زخمی افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موئثر اقدامات کر یں ۔

معاون خصوصی اس سانحے پر متاثرہ خاندانوں سے دلی دکھ اور ہمدردی کا ا ظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت متاثرین کے رنج و غم میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور اس واقعے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو صوبائی حکومت ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دے گی جبکہ ان کی بحالی کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کا بندوبست بھی کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب ضلع شانگلہ میں تیز آندھی اور طوفان سے دوگھروں پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہوگئے تھے۔

25/03/2015 - 17:29:18 :وقت اشاعت