جھل مگسی اور مشکے میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے 2 بچے اور خاتون جاں بحق

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2007ء)بلوچستان کے علاقوں جھل مگسی اور مشکے میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے دو بچوں اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے دو بچے رخسانہ بی بی اور عبدالسلام جبکہ مشکے میں بھی گیسٹروسے خاتون مسماةرابعہ بی بی جاں بحق ہوگئی ان علاقوں میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے خوف وہراس پھیل گیا مکینوں نے امدادی ٹیمیں ادویات اور خوراک متاثرہ علاقوں میں پہنچانے کے انتظامات کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جھل مگسی میں گزشتہ دنوں گیسٹرو کی وباسے7افراد جاں بحق جبکہ200کے قریب لوگ متاثر ہوئے تھے۔

Your Thoughts and Comments