آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی سے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف ، ادویات اور ایمبولینس پر مبنی خصوصی موبائل یونٹ کا بنوں میں آئی ڈی پی کیمپ کا خصوصی دورہ

جمعہ 27 مارچ 2015 17:01

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی سے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف ، ادویات اور ایمبولینس پر مبنی خصوصی موبائل یونٹ نے بنوں میں آئی ڈی پی کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور بے گھر افراد کو آنکھوں کے معائینے اور علاج معالجے کے علاوہ انہیں آپریشن کی تاریخیں دیں اورضرورت مند افراد کو عینکیں فراہم کیں ․ یہ موبائل یونٹ راولپنڈی سے سابق ایم ڈی بیت المال زمرد خان اور پی پی پی پنجاب کونسل کے رکن حاجی محمد گلزار اعوان کی قیادت میں بنوں پہنچا ․ خصوصی آئی کیمپ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی ایم پی اے فخر اعظم ، ضلعی صدر پی پی پی شکیل خان اور دیگر راہنماء و کارکن بھی موجود تھے ․ زمرد خان اور حاجی محمد گلزار اعوان کی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے بنوں آئی ڈی پی کیمپ میں مقیم بے گھر خواتین ، بچوں اور مرد حضرات کی آنکھوں کی تفصیلی معائینہ کیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں ․ جن افراد کو آپریشن کی ضرورت تھی انہیں آپریشن کی تاریخیں دی گئیں جبکہ متعدد ضرورتمندوں کو مفت عینکیں بھی فراہم کی گئیں ․ اس موقع پر زمرد خان اور حاجی محمد گلزار اعوان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی کیمپ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر لگایا گیا ہے اور آئی ڈی پیز کو صحت کی سہولیات ایک تسلسل کے ساتھ فراہم کی جاتی رہیں گی ․ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد ہمارے بھائی ہیں جنہیں پاکستان پیپلز پارٹی مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی ․ حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ یہ فری آئی کیمپ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اپنے آئی ڈی پیز سے گہری وابستگی رکھتے ہیں ․ اس سے قبل بڑی موبائل آئی ہیلتھ یونٹ کی ایمبولینس ، جو پاکستان پیپلز پارٹی کا موبائل پرچم بنی ہوئی تھی ، جب بنوں کی حدود میں داخل ہوئی تو راستے میں جگہ جگہ اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا ․ یہ یونٹ آئی ڈی پی کیمپ تک پہنچتے پہنچتے ایک جلوس کی شکل اختیار کر گیا تھا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی