29 مارچ کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے کا دن ہے ‘میر پور میں پی ٹی آئی کا کامیاب جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں جلسہ کی کامیابی نے بیرسٹر سلطان کی فتح کو واضح کر دیا ہے اسی کامیابی پر مخالفین کی پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیدوار اسمبلی و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 27 مارچ 2015 17:22

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیدوار اسمبلی و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے کہا کہ 29 مارچ کا دن کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے کا دن ہے میر پور میں پی ٹی آئی کا کامیاب جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں جلسہ کی کامیابی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی فتح کو واضح کر دیا ہے اسی کامیابی پر مخالفین کی پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ‘29مارچ کو عوام بلے پر مہر لگا کر ثابت کر دیں گے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی ان کے حقیقی اور بین الااقوامی لیڈر ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیدوار اسمبلی و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں اور محرمیوں کے سوا کچھ نہیں دیا مفاد پرست سیاستدانوں نے لوٹ مار اور کرپشن کی انتہاکر رکھی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر صحت نے کہا کہ تحریک انصاف کا آزاد کشمیر میں قیام کا مقصد مجاوروں اور مفاد پرسست ٹولے سے عوام کی جان چھڑانا ہے قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کی قیادت اسی لیے سونپی کیونکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا میرپور میں پیپلز پارٹی کے جلسہ کے حوالہ سے محمد رفیق نےئر نے کہاکہ جلسہ میں چند سو کے قریب افراد نے شرکت کی جن میں اکثریت دیہاڑ ی د ار مزدوروں کی تھی جنہیں جلسہ میں لے تو جایا گیا لیکن آج تک ان کو ان کی مزدوری نہیں دی گئی مزدوری نہ ملنے پر وہ سراپا احتجاج ہیں اور کرپٹ حکومت کے خلاف جلوس نکال رہے ہیں انھوں نے کہا کہ فی الفور مزدوروں کو ان کی اجرت دی جائے نہ دی گئی تو ان کے احتجاج میں ہم بھی شامل ہو جائیں گے محمد رفیق نےئر نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری الیکشن جیت چکے ہیں صرف رسمی کاروائی باقی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی