وفاقی حکومت کا وزارت کیڈکو ختم کرکے تعلیم اور صحت سمیت 22 محکموں کووزارت قومی صحت کے سپرد کرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم عنقریب منظوری دیں گے، وزیر خزانہ کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت کیڈ عثمان ابراہیم کو مدعو نہ کیا گیا، وزیر خزانہ وزارت کیڈ ختم کرنے سے متعلق سفارشات آئندہ ہفتے وزیراعظم کو بھجوا دیں گے،وزیراعظم کے جائزے کے بعد حتمی منظوری کیلئے سفارشات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، ذرائع

جمعہ 27 مارچ 2015 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے کیپٹیل ایڈمنسٹریشن (کیڈ) منسٹری کو ختم کرنے اور کیڈ کے پاس تعلیم کے محکمے تعلیم اور صحت کے محکموں کو نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارتوں سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی وزیراعظم نواز شریف عنقریب منظوری دیدیں گے ۔ باخبر سرکاری ذرائع نے ” آئی این پی “ کو بتایا کہ جمعہ کو وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی طرف سے وزارت کیڈ کو ختم کرنے ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، پورٹ اینڈ شپنگ اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارتوں کے بعض محکموں کو دیگر وزارتوں میں ضم کرنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت کیڈ کو ختم کردیا جائے اور اس کے پاس موجود 22 محکموں کو مختلف وزارتوں میں ضم کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ (آج) کے اجلا س میں فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن کو کیڈ سے واپس لیکر وزارت تعلیم کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی اور پمز ہسپتال کے علاوہ پولی کلینک ہسپتال کو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں کیڈ کے وزیز مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم کو مدعو نہیں کیا گیا اور وزارت کی نمائندگی کیڈ کے سیکرٹری خالد حنیف نے کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کیڈ منسٹری کو ختم کرنے سے متعلق سفارشات آئندہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیں گے جس کے بعد وزیراعظم ان سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور حتمی منظوری کیلئے یہ رپورٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بعض وزارتوں کو ختم کرنے اور صوبوں کو منتقلی کے بعد 32 محکموں پر مشتمل ایک منسٹری کیڈ ڈویژن قائم کی تھی جس کے پہلے وزیر نذر محمد گوندل رہے اور نواز شریف کے دور حکومت میں ایک سال تک کیڈ ڈویژن کو وزیر کے بغیر چلایا گیا اور بیورکریسی مکمل اختیارات استعمال کرتی رہی ، بیرسٹر عثمان ابراہیم کو جے یو آئی کو نوازنے کیلئے جب وزارت ہاؤسنگ دی گئی تو انہیں وزارت ہاؤسنگ سے تبدیل کرکے کیڈ ڈویژن کو وزیر مملکت بنایا گیا ، عثمان ابراہیم نے 10 ماہ کے عرصے میں اس محکمے کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں اور وزارت کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کے لئے تگدود کی ۔

(

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی