ڈپٹی کمشنر پشاور کی قصابوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اور سرکاری ریٹ پر گوشت کی فروخت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ڈپٹی کمشنر پشاورریاض خان محسود کی زیر صدارت قصابوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اور سرکاری ریٹ پر گوشت کی فروخت یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اسامہ احمدوڑائچ  اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد اورتمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ قصاب برادری کے رہنماؤں صدر الحاج عبدالمالک نائب صدر مقصود خان قریشی  چئرمین فردوس خان جنرل سیکرٹری رسول خان  ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسرار انور خان  اول زمان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ نمکنڈ ی ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان  حاجی خان باز اور ظفر اللہ شینواری کی سربراہی میں 20 رکنی وفد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قصاب ایسوسی ایشن کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت سرکاری ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کے لئے یکم اپریل تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مکمل عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیں تاہم قصاب ایسوسی ایشن کی درخواست پر ڈیڈی لائن میں دس اپریل تک توسیع کرتے ہوئے دس اپریل کے بعد عمل درآمد نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کرنے اور قصابوں کو براہ راست جیل منتقل کرنے احکامات جاری کیں اس سلسلے میں القریش قصاب ایسوسی ایشن نے دس اپریل تک شیشہ لگانے اور الیکٹرانک سکیل ساتھ رکھنے کے لئے انتظامیہ کو مکمل یقین دہانی کرا ئی ڈپٹی کمشنر پشاور نے قصابوں کے مفاد میں تمام نجی مذبح خانوں کوبند کرنے کے لئے اے سی پشاور اورتمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وں کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارنے اور گھروں میں قائم نجی مذبح خانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ قصابوں کی درخواست پر چھوٹے گوشت کے نئے نرخ کے تعین کے لئے اے اے سی محمد فواد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے اور ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ گیارہ اپریل کو پورے ضلع کے دورہ کرکے قصابوں کی دکانوں کا معائنہ کرنے کااعلان کیا اس موقع پر القریش بیف ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی