سنگھ پریوار بھارتی مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی کی روش ترک کرے،بھارتی رکن پارلیمنٹ

آگ برساؤ گے تو آنچ آپ تک بھی آئے گی، شارلی ہیبدو پر دہشت گردی سے نئے خیالات نے جنم لینا شروع کر دیا ہے، سنگھ پریوار جتنی جلد یہ بات سمجھ لے گا یہ اس کے اور پورے ملک کے حق میں بہتر ہو گا،ہندو طبقہ بھی دہشت گردی کیخلاف سینہ تانے کھڑا ہے،سلطان احمد

اتوار 29 مارچ 2015 13:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) بھارتی رکن پارلیمنٹ سلطان احمد نے دنیا بھر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھر پور مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دنیا دوسری دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے ساتھ پہلی دہشت گردی کو بھی بند کر کے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کے تقاضہ کو بھی پورا کرئے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھی سنگھ پریوار یہ بات جتنی جلد سمجھ لے یہ اس کے اور پورے ملک کے حق میں بہتر ہو گا، کیونکہ سنگھ پریوار نے ملک کی آزادی کے بعد سے تا حال جو دہشت گردی چلا رکھی ہے وہ ملک کی یکجہیتی اور سلا متی پر کاری ضرب ہے جس کا اشارہ صرف ہندوستانی مسلمان ہی نہیں بلکہ دیش کا بہت بڑا ہندو طبقہ بھی دے رہا ہے اور ان کی دہشت گردی کے خلاف سینہ تانے کھڑا ہے جو ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کیلئے باعث اطمینان ہے ْ اس لئے ابھی تنہا مسلمان ہی سنگھ پریوار کے مقابل نہیں ہے بلکہ سیکولر ہندو بھائیوں کے شانہ بشانہ دوسری دہشت گردی کے ساتھ پہلی دہشت گردی سے بھی نبرد آزما ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے خوف کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ ایک ممتاز بھارتی ادبی مجلہ میں شائع اپنے ایک مضمون"دنیااب آ پ کی بات سنے گی" کے عنوان سے انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کے طنزیہ جریدے شارلی ہیبدو پر دہشت گردی سے نئے خیالات نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ مسلمانوں کے تعلق سے گونگی ،بہری دنیا فرانس کی راجدھانی پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد اب بولنے لگی ہے اور یوروپی یونین کے ساتھ اس اصول کی قائل نظر آنے لگی ہے کہ جیئو اورجینے دو۔

خود محفوظ رہنے کیلئیے دوسروں کو غیر محفوظ نہیں بنایا جا سکتا۔ دوسروں کی لاشوں کے پشتے نہیں لگائے جا سکتے۔ سلطان احمد نے یہ ضروری ہے کہ دنیا آئینہ سے سے منعکس ہو کر نکلنے والی سچائی کے پیغام کو سمجھیاور اس پر عمل کرئے کیونکہ دنیا کے دہشت گرد ی کے طرز فکر میں جو عدم توازن ہے اس سے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ دنیا چین کا سانس نہیں لے سکتی تو سکون سے جی بھی نہیں سکتی۔

امنے ملک ،اپنی زبان، اپنی قافت کی خیر چاہنے والوں کو دوسرے ممالک ، دوسری اقوام، ان کی زبانوں کو بھی مساوی تحفظ دینے کی بات تسلیم کرنی پڑے گی۔ورنہ ظاہر ہے کہ نفرت کی کوکھ سے نفرت ہی جنم لیتی ہے تو تشدد، جنگ اور دہشت گردی کی کوکھ سے تشدد، جنگ، اور دہشت گردی ہی جنم لے گی۔اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہر عمل کا رد عمل ہے۔ یہ اور بات ہے کہ عمل سے ہزاروں مارے جائیں تو رد عمل سے محض چند درجن افراد۔انہوں نے خبردار کیا آگ برساؤ گے تو آنچ آپ تک بھی آئے گی، چاہئے وہ چند لپٹوں کی ہی شکل میں ہی کیوں نہ ہو۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی