کمشنرکراچی کی ہدایت پرمضر صحت اشیا فروخت اور بنانے والوں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائی جاری

جمعرات 2 اپریل 2015 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)مضرصحت اشیا فروخت اور بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر کارروائی جارہی رہے گی۔ کوکب اقبال ممبر ٹاکس فورس کمشنر کراچی اور چیئرمین کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان نے ماڈل کالونی اورکھوکھراپار کی کچی آبادی میں قائم جعلی اور مضر صحت کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران کہی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ فہیم میمن ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس سعودآباد محمود حسین راجا،نواز گھمرو مختیار کار، ایس ایچ او احسن، فوڈ انسپکٹر شوکت ،علی حسین، وائس چیئرپرسن ایڈوائزی کونسل CAP فاطمہ مشرف،کوآڈنیٹرکیپ فرحانہ مسعودبھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹی اورمضرصحت اشیا بنانے والے صارفین کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔

شہر میں مضر صحت کھلا خورودنی تیل وگھی،مرچ مسالے ،غیر معیاری ٹافیاں،جعلی اورغیر معیاری کولڈڈرنکس بنائی اور فروخت کی جارہی ہیں جس کے خلاف کمشنر کراچی کی قائم کردہ ٹاسک فورس کارروائی کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کھوکھراپار کی کچی آبادی میں جعلی کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری سے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جارہی ہے جس پر آج کارروائی کی گئی۔

مضر صحت اورجعلی کولڈڈرنک بنانے میں استعمال کی جانے والی مشنری کو تحویل میں لیا گیاہے اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ممبر ٹاسک فورس کمشنر کراچی کوکب اقبال نے کہا کہ شہر کے مختلف ریسٹورانٹس کے کچن چیک کرنے کے ساتھ غذائی اشیا بنانے والی فیکٹریوں کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے اوراُس کے ساتھ چھوٹے بڑے اسکولوں وکالجز میں قائم کینٹین کو بھی چیک کیا جائے گا۔

تاکہ ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے انھوں نے کہا کہ کچھ بڑے بڑے ریسٹورانٹس ،بیکری ،مٹھائی بنانے والے، ڈبل روٹی بنانے کے کارخانوں میں حفظانِ صحت کے مطابق اشیا تیار نہیں کی جارہی ہیں ایسے مضر صحت اشیا بنانے والوں کو محکمہ فوڈ کی جانب سے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مضر صحت اشیا کی فروخت سے صارفین کو مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر کے اسپتال بھرے پڑے ہیں ۔ کوکب اقبال نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مضر صحت اشیا بنانے والوں کی نشان دہی کریں تاکہ ایسی مضر صحت اشیا بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جاسکے اورشہریوں کو اچھی غذا میسر آسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی