مائیکروسافٹ ٹیکنالوجیزکا آغا خان یونیورسٹی میں ہیلتھ کیئرکے معیارکوبہتربنانے کا وعدہ

جمعہ 3 اپریل 2015 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) مائیکروسافٹ پاکستان نے حال ہی آغا خان یونیورسٹی اوراس کے ٹیچنگ ہسپتال آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں اپنے انتہائی جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی نمائش کیلئے تقریب کا اہتمام کیا ۔یہ پلیٹ فارم بنیادی بزنس پراسسزکی موثریت کو سہل بنانے کیلئے ڈیزائن اورآخری صارفین کو بہترکارکردگی دکھانے کے قابل بناتا ہے۔

ان جدید سلوشنزکا استعمال عوام کیلئے ہیلتھ سروسزکی انتہائی موثر ترسیل کو یقینی بنا تا ہے۔تقریب میں مقررین نے مختلف منظرنامے پیش کئے جہاں مائیکروسافٹ کی جدیدترین ٹیکنالوجیز پوری دنیا میں ہیلتھ کیئرسروسزکو تبدیل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔مائیکروسافٹ کے یونیفائیڈ سلوشنز اورکلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے نفاذ سے میڈیکل پروفیشنلز چوبیس گھنٹے،حتی کہ دوران سفر بھی معلومات اور مواد کی لامتناہی مقدار تک رسائی ، تخلیق، شیئر اور ذخیرہ کرنے کے قابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

مقررین نے مکمل ڈیٹا سکیورٹی کے ساتھ، ٹیموں، تنظیموں اور نیٹ ورکس میں رابطہ کاری کے لئے مائیکروسافٹ کے متعارف کردہ جدید اختراعی میڈیمز پر بھی روشنی ڈالی۔کسی بھی ادارہ میں ہرآخری صارفین بھی سمارٹ ڈیوائسزکی بہت سی اقسام کے ذریعے مضبوط کنکٹیوٹی سے لطف اندوزہونے کے قابل ہوجائیں گے کیونکہ یہ سلوشنز انٹرپرائز پراڈکٹیوٹی کی ایک انقلابی دورکی عکاسی کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ پاکستان کے کنٹری انٹرپرائزسربراہ عابد زیدی کا کہنا تھا کہ ہم آغاخان یونیورسٹی میں مائیکروسافٹ کی تازہ ترین ہیلتھ کیئر سلوشنز متعارف کرانے کے موقع کی فراہمی کوسراہتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے ہیلتھ کیئرانسٹیٹیوسنزکی ترقی کو تیز کرنے کیلئے متعدد طاقتورسلوشنز تخلیق کئے ہیں ۔ ہماری انتہائی محفوظ، صارف دوست اور لچکدار ٹیکنالوجی کے فوائد انتہائی مناسب اور ڈاکٹروں، نرسز اور طالب علموں کیلئے انھیں آسانی سے اپنانیکیلئے موزوں ترین ہیں ۔

ان سلوشنزکو استعمال کرتے ہوئے ہیلتھ کیئرپروفیشنلز مختلف پلیت فارمز، مخلتف طریقوں اورکثیر ڈیوائسزسے معلومات کو شیئرکرسکتے ہیں جو استعداد کارمیں اضافہ ، سفری اخراجات میں کمی اورمریضوں کی دیکھ بھال کوبہتربنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔آغا خان یونیورسٹی اورہسپتالوں میں چیف انفارمیشن آفیسرکرس ہینڈلی کا کہنا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم طبی خدمات کے متنوع سلسلے کی فراہمی کے لئے اعلی ترین ٹیکنالوجی کی شمولیت کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

ہم ہسپتال کی کارکردگی میں اضافے کیلئے انتہائی پرکشش سلوشنز اورتجاویزکی پیشکش پر مائیکروسافٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آغاخان یونیورسٹی ایک ترقی پسند نقطہ نظررکھتی ہے جہاں پر ہم بلارکاوٹ کنیکٹوٹی اور ڈیٹا کے اشتراک کو یقینی بنانے کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے حصول کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ہم مریضوں کو جامع اورذاتی ہیلتھ کیئر تجربات فراہم کرنے کیلئے درکار علم سے لیس اورکنٹرول کرتے ہیں۔

مقررین نے آغاخان یونیورسٹی کی جانب سے مائیکروسافٹ کے ”بگ ڈیٹا اینڈ اینائلٹکس“ سلوشنزکے استعمال سے طبی ماہرین اور کاروباری فیصلہ سازوں کو بہتر نقطہ نظرکی فراہمی پربھی روشنی ڈالی جو پوری دنیا میں ہیلتھ کیئرانڈسٹری کوبااختیاربنارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ آلات سے ڈیٹا تک آسان رسائی فوری فیصلہ سازی کی اجازت دیتی ہے اور عملہ مریضوں کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ مرکوزکرسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ کے ”انٹرپرائز موبلٹی سویٹ“ کلاوٴڈ پر مبنی آئیڈینٹی سروسزپرفوری اورمکمل کنڑول اور موبائل ڈیوائس مینجمنٹ کیلئے انٹرپرائزسطح پرآسان معاونت اور تعمیل کا وعدہ کرتا ہے ۔”مائیکروسافٹ ان ایجوکیشن “ کا پہل قدم بھی بہتر تعلیمی نتائج کے لئے پوری دنیا میں طلباء اورایجوکیٹرزکو اپنی تمام ترصلاحیتوں کے ادراک میں مددکیلئے ایک بہت بڑا اثر(امپیکٹ) فراہم کرتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی