صوبے میں ہیلتھ انشورنس سسٹم رواں سال جون سے شروع کر دیاجائے گا‘ سلمان رفیق

جمعہ 3 اپریل 2015 22:39

صوبے میں ہیلتھ انشورنس سسٹم رواں سال جون سے شروع کر دیاجائے گا‘ سلمان رفیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبے میں غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہیلتھ انشورنس سسٹم رواں سال جون سے شروع کر دیا جائے گا - انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں صوبے کے پسماندہ ترین اضلاع لیہ ، راجن پور، چکوال اور حافظ آباد میں یہ سکیم شروع کی جا رہی ہے جس کے بعد اس سکیم کا دائرہ کارپورے صوبے میں پھیلا دیا جائے گا - انہوں نے یہ بات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب ہیلتھ انیشیٹوز مینجمنٹ کمپنی (Punjab Health Initiatives Management Company) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک ، پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اظہار احمد شیخ ، پروفیسر ہمایوں مقصود، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ظہور احمد ، محمد اعجاز حسین ممبر P&D ، ڈاکٹر نعیم الدین میاں، LUMS کے پروفیسر تراب، ڈی جی پی آئی ٹی بی رضوان رشید اور دیگر افسران نے شرکت کی - اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پنجاب ہیلتھ انیشیٹوز مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، کمپنی کے سیکرٹری ، چیف فنانشنل آفیسر ، ڈائریکٹر انرولمنٹ ، ڈائریکٹر Empanallment ، ڈائریکٹر ہیلتھ انشورنس ، ڈائریکٹر آئی ٹی / ایم آئی ایس کے عہدوں کے لئے موذوں افراد کی سلیکشن کا کرائیٹیریا ، تعلیمی قابلیت ، تجربہ اور پے پیکیج کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دی، اس بارے میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اظہار احمد شیخ نے بریفنگ دی - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے کے غریب عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہیلتھ انشورنس کا نظام شروع کیا جا رہا ہے - انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کو کامیابی سے چلانے کے لئے اعلی صلاحیتوں کے حامل تجربہ کار اور قابل افراد کی ضرورت ہے جس کے لئے پنجاب ہیلتھ انیشیٹوز مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداروں کا چناؤ انتہائی احتیاط کے ساتھ اور خالصتامیرٹ کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ سے کیا جائے گا اور اس کے لئے معقول پے پیکیج دیا جائے گاتا کہ تاکہ اہل ، محنتی اور قابل لوگ آگے آئیں - ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو ان کی منظوری کے لئے بھجوائی جائیں گی -انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنش سکیم جون کے آخر تک شروع کرنے کے لئے تمام انتظامات کو تیز رفتاری کے ساتھ حتمی شکل دی جا رہی ہے - انہوں نے کہا کہ مستحقین کا انتخاب کرنے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کا نادرا کا مرتب کردہ ڈیٹا سے مدد لی جا رہی ہے -ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا صوبے کے غریب عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے لئے ایک اور تاریخی اقدام ہے - (محمد سلیمان)

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی