دانش سکولز میں انتہائی کم وسیلہ طبقات کے بچوں اور بچیوں کو داخلہ دیا جاتاہے ‘ نعیم اللہ گل

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مندبنایا جارہاہے، پنجاب حکومت نے 2018تک ہر بچے کے سکول جانے کا ہدف مقرر کیا ہے، پنجاب کے دور درازعلاقوں کے 4ہزار پرائمری سکولوں کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیاہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 4برس کے دوران اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات کو میرٹ پر تقسیم کئے گئے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت 16لاکھ طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے 85ہزار طلبا وطالبات اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈوومنٹ فنڈکا مجموعی حجم 12ارب روپے تک پہنچ چکاہے اور اگلے چار برس کے دوران انڈومنٹ فنڈ 20 ارب روپے کا ہو جائے گا جس سے پاکستان کے ڈیڑھ لاکھ طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف جاری کئے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں تعلیمی وظائف کا اس سے بڑا پروگرام آج تک شروع نہیں کیا گیا۔ اسی طرح صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ دانش سکولز قائم کئے گئے ہیں۔دانش سکولز میں انتہائی کم وسیلہ طبقات کے بچوں اور بچیوں کو داخلہ دیا جاتاہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی