ریڈ کراس یمن کیلئے امداد روانہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی

مخدوش صورتحال کے باعث ادویات، دیگر اشیاء سے لدے دو فضائی قافلے روانہ نہیں ئے جاسکے، ترجمان

جنیوا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )عالمی فلاحی تنظیم ریڈ کراس یمن کیلئے امداد روانہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ریڈ کراس کے ترجمان نے بتایاکہ مخدوش صورتحال کی وجہ سے ادویات اور دیگر اشیاء سے لدے دو فضائی قافلے روانہ نہیں کئے جا سکے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈ کراس کے مطابق یمن میں حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور ہر گھنٹے میں مرنیوالوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال میں امداد کا فوری وہاں پہنچنا انتہائی ضروری ہے۔

Your Thoughts and Comments