یمن لڑائی میں وقفے کی قرارداد پر غور کے لیے وقت درکار ہے،اقوامِ متحدہ

ریڈ کراس نے یمن میں طبی امداد پہنچانے کے لیے 24 گھنٹے جنگ بندی کی اپیل کر دی

اتوار 5 اپریل 2015 14:45

نیو یا رک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر دینا قعوارنے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یمن میں جاری لڑائی میں ’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے‘ کی قرارداد پر غور کرنے کے لیے کونسل کے رکن ممالک کو مزید وقت درکار ہے۔ادھر عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے بھی یمن میں لڑائی سے متاثرہ افراد تک طبی امداد پہنچانے کے لیے 24 گھنٹے کی جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیموں کو عدن میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے ورنہ مزید شہری ہلاک ہو جائیں گے۔روس نے یمن کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں سعودی کمان میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں وقفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس قرارداد میں حوثی باغیوں سے جنگ روکنے کے مطالبے کا کوئی ذکر نہیں۔

روسی قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ یمن میں ’امداد کی تیز، محفوظ اور بغیر خلل کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امداد کے منتظر افراد تک مدد پہنچ سکے۔ہنگامی اجلاس کے بعد سلامتی کونسل کی موجودہ صدر اور اقوامِ متحدہ میں اردن کی سفیر دینا قعوار نے کہا ہے کہ کونسل کے ارکان کو روسی تجویز پر غور کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔روس نے ایک ایسے وقت میں سعودی بمباری روکنے کی درخواست کی ہے جب خلیجی ممالک اقوامِ متحدہ پر دباوٴ ڈال رہے ہیں کہ وہ قرارداد کیذریعے حوثی باغیوں تک ہتھیاروں کی رسائی سمیت دیگر پابندیاں عائد کرے۔

لیکن روس کو اس قرارداد کے متن پر اعتراض ہے۔ روس کی تجویز ہے کہ ہتھیاروں کی درآمد اور برآمد پر پابندی پورے ملک کے لیے ہونی چاہیے اور پابندیاں بھی محدود کی جائیں۔یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے 22 مارچ کو یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی کی درخواست پر بھی اجلاس بلوایا تھا جس میں اقوامِ متحدہ کے ایلچی جمال بونیمور نے خبردار کیا تھا کہ یمن بھی شام، عراق اور لیبیا کی طرح ایک طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں ریڈ کراس کی کارروائیوں کے سربراہ رابرٹ ماردینی کا کہنا ہے کہ ’ ہمارے طبی عملے اور امدادی سامان کو یمن میں داخلے اور متاثرہ علاقوں تک بحفاظت پہنچ کر امداد پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔انھوں نے متنبہ کیا کہ ’اگر ایسا نہ ہوا تو مزید لوگ مارے جائیں گے۔‘رابرٹ ماردینی کا کہنا تھا کہ ’ان علاقوں میں زخمیوں کے زندہ بچنے کا دارومدار آئندہ چند گھنٹوں میں اس سلسلے میں کارروائی سے ہے، دنوں میں نہیں۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس کے تین ہزار طبی کارکن اجازت ملنے پر یمن میں داخلے کے لیے تیار ہیں اور یہ لوگ اپنے ساتھ 48 ٹن طبی سامان بھی لے جائیں گے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1700 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔عدن میں شیعہ باغیوں اور صدر عبدربہ ہادی منصور کی وفادار فوج کے مابین لڑائی جاری ہے تاہم اتحادی طیاروں کی بمباری کے بعد شہر سے باغیوں کی پسپائی کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔سعودی عرب نے یمن میں 25 مارچ کو فضائی بمباری کی شکل میں مداخلت کا آغاز کیا تھا۔ اس عسکری کارروائی میں اسے دس ممالک کی حمایت اور مدد حاصل ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی