آئیسکوکے صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر

اتوار 5 اپریل 2015 15:18

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن سے منظوری کے تین ماہ کے اندر اندر آئیسکو کے 23لاکھ سے زائد صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع ہو جائے گی۔ پہلے مرحلے پر اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یہ میٹرز لگائے جائیں گے اور اس منصوبے پر اٹھارہ ارب روپے کی لاگت آئے گی جو ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔

اس سے میٹر ریڈنگ کی شکایات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔اس ضمن میں یہ اسمارٹ میٹرز گھروں ، ٹرانسفارمرز اور گرڈ اسٹیشنز پر لگائے جائیں گے جس کے باعث صارفین کو بجلی کے استعمال سے متعلق بروقت آگہی بھی حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے صارفین کو اضافی بلوں اور اوور ریڈنگ جیسی شکایات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف اعوان نے بتایا کہ یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جیسے ہی پلاننگ کمیشن سے اس کا پی سی ون منظور ہو گا اسی وقت اس پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ تین سالوں میں مکمل ہو گا اور اس کی تمام فنڈنگ ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میٹروں کی تنصیب سے کمپنی کا بہت اہم مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ اس سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم ہو جائے گا اور صارفین اپنے بلوں اور ریڈنگ سے متعلق جب چاہیں گے معلومات حاصل کر سکیں گے جبکہ اس سے بجلی کی چوری سے متعلق بھی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی