بلوچستان: عوام بنیادی صحت سے محروم، زچہ وبچہ کی اموات بڑھ گئیں

پیر 6 اپریل 2015 13:02

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )بلوچستان کے دیہی علاقوں کے عوام آج بھی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ صوبے میں دوران زچگی خواتین کی سب سے زیادہ شرح اموات محکمہ صحت کی کارکردگی پربدنماداغ بن گئی ہیں۔ بلوچستان کے 32 اضلاع میں تیرہ سو سے زائد طبی مراکزعوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے قائم ہیں۔ان میں اکیس ہزارسے زائد اہلکار خدمات انجام دیتے ہیں۔

مگر صوبے کے دیہی علاقوں میں عوام آج بھی صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔یہی وجہ ہے ایک لاکھ میں سے 785 خواتین زچگی کے دوران مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح صرف 16.4 فیصد ہے۔ صوبہ کی 227یونین کونسلوں میں ویکسینیٹرز موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام صوبہ کے 39 فیصد علاقے میں اپنی خدمات نہیں دے رہا ہے۔

اگر ہم دیکھیں تو بلوچستان میں ایک لاکھ خواتین زچگی کے عمل سے گزرتی ہیں تو 785مائیں فوت ہوجاتی ہیں۔پاکستان ہموگرافک سروے ہمیں بتایا کہ نوازئید بچوں میں ایک ہزار میں سے 63فوت ہوجاتے ہیں دیہی علاقوں میں صحت مراکزمیں علاج معالجے کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے عوام کا سارا بوجھ کوئٹہ کے پانچ بڑے اسپتالوں پر پڑتا ہے۔ لیکن ان میں بھی جدید سہولیات میسر نہیں ، کوئٹہ کے دوبڑے اسپتالوں میں ایم آر آئی ،سی ٹی اسکین اور امراض قلب کی مشینیں کافی عرصے خراب پڑی تھیں۔تاہم ان میں سے کچھ مشینیں درست کرالی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 150کے لگ بھگ ماہر ڈاکٹر وں کو کوئٹہ سے اندرون صوبے تبدیل کیا ہے۔جبکہ ہسپتال کو جدید آلات بھی مہیا کئے جارہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی