انڈونیشیا‘ برڈ فلو وائرس سے ایک خاتون ہلاک

جکارتہ (ٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13 اگست2007) انڈونیشیا میں برڈ فلو وائرس سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز بالی کے شمال مغربی ضلع کمبرانا کے ایک ہسپتال میں ایک خاتون برڈ فلو وائرس سے ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ابتدائی ٹیسٹوں سے پتہ چلا تھا کہ وہ ایچ فائیو این ون وائر س کی شکار ہے جبکہ برڈ فلو کی تصدیق کیلئے مزید دو ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیامیں 2005 سے اب تک 81 افراد برڈ فلو وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

Your Thoughts and Comments